نئے صدر کے انتخاب کیلئے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب ۔تفصیلات کے مطابق نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملک کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب کرلیا۔دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس صبح 10 بجے ہوگا، اسمبلی سیکرٹریٹ نے دونوں ایوانوں کے ارکان کو اجلاس سے متعلق آگاہ کیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے صدارتی الیکشن اور رولز 1988 کے رول 9 کی شق بی کے تحت تفویض کردہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ہے۔
پاکستان
نئے صدر کے انتخاب کیلئے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب
- by Daily Pakistan
- مارچ 3, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 289 Views
- 10 مہینے ago