پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے انتخابات میں حصہ لینے پرہمیں اعتراض ہوگا کیونکہ وہ ابھی تک نااہل ہیں اور وہ الیکشن نہیں لڑسکتے۔بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف پر پابندی کا خطرہ نہیں لیکن اگر تحریک انصاف سے بلے کا نشان لے لیا گیا تو یہ پارٹی کے لیے نقصان دہ ہوگا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگر تحریک انصاف سے بلے کا نشان چھینا گیا تو پہلے ہائیکورٹ پھر سپریم کورٹ جائیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ عمران خان ہی چیئرمین ہیں اور رہیں گے، ہم ان کی ہدایات مانتے ہیں، جب بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوتی ہے ان سے ہدایات لیتے ہیں، ان کو ہی تمام فیصلے کرنے ہیں۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھاکہ ٹکٹوں کی تقسیم میں وکلا کوترجیح نہیں دی جارہی، ہم خوش ہیں کہ لطیف کھوسہ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ اعتزاز احسن بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں۔انہوں نے مزید کہاکہ نوازشریف ابھی تک نااہل ہیں اور وہ الیکشن نہیں لڑسکتے، نوازشریف کے انتخابات میں حصہ لینے پر ہمیں اعتراض ہوگا۔
خاص خبریں
نوازشریف ابھی تک نا اہل ہیں، انکے انتخابات میں حصہ لینے پراعتراض ہوگا: چیئرمین پی ٹی آئی
- by Daily Pakistan
- دسمبر 19, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 599 Views
- 12 مہینے ago