پاکستان خاص خبریں دنیا

نوازشریف سے بیرسٹر امجد کی ملاقات ، سیاسی صورتحا ل پر گفتگو

نوازشریف سے بیرسٹر امجد کی ملاقات ، سیاسی صورتحا ل پر گفتگو

مسلم لیگ (ن )کے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز معروف قانون دان بیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ سا بق وزیر اعظم نوازشریف عام انتخابات سے پہلے ہی وطن واپس جائیں گے ،مریم نوازپاکستان پہنچ کر انتخابی مہم کو تیز کر دینگی ، نوازشریف کی آمد سے مہم میں نیا جذبہ پیدا ہوگا ۔ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نوازشریف سے مسلم لیگ (ن )کے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز معروف قانون دان بیرسٹر امجد ملک نے ملاقات کی جس میں پنجاب ، خیبر پختو خوا میں انتخابات ،موجودہ سیاسی وملکی صورتحال اور آئندہ ہونے والے عام انتخابات اور اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔ ملاقات کے بعد اپنے بیان میں بیرسٹر امجد ملک نے کہاکہ محمد نوازشریف سے ملاقات اچھی رہی ،مریم نواز جلد پاکستان جارہی ہیں ، وہ انتخابی مہم تیز کریں گی جس کے باعث پنجاب کی گلیوں میں انتخابی سرگرمیاں نظر آئیں گی ۔ انہوںنے کہاکہ محمدنواز شریف عام انتخابات سے پہلے پاکستان پہنچیں گے اور ان کی آمد سے انتخابی مہم میں نیا جذبہ پیدا ہوگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے