پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سعودی عرب جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ہمراہ ان کے صاحبزادے حسن نواز، حسین نواز اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود ہیں۔ نواز شریف کے سعودی عرب جانے کا بھی امکان ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کا عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد لندن جانے کا امکان ہے، سابق وزیراعظم لندن میں اپنا چیک اپ کرائیں گے، مسلم لیگ ن کے قائد کچھ دیر لندن میں قیام کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔ دوسری جانب (ن) لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے بھی رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرہ کی سعادت کے لیے سعودی عرب روانہ ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان
نواز شریف کا ماہ صیام کے آخری عشرے میں سعودیہ ، لندن جانے کا پلان
- by Daily Pakistan
- مارچ 19, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 636 Views
- 10 مہینے ago