پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع کی نمازِ جنازہ ماڈل ٹاؤن میں ادا کردی گئی۔
نمازِ جنازہ میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوئے، جب کہ مسلم لیگ (ن) اور دیگر حلقوں سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی، نمازِ جنازہ کی امامت معروف مذہبی سکالر سید حسین شاہ نے کرائی۔
نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں وزیر دفاع خواجہ آصف، سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز، صوبائی وزیر بلال یاسین، امیر مقام، میاں جاوید لطیف، چودھری شیر علی، عابد شیر علی، سہیل ضیا بٹ، عمر سہیل ضیا بٹ، رانا محمد ارشد، روحیل منیر، وقاص قریشی، میاں فیصل وحید اور اشتیاق احمد لون سمیت دیگر نمایاں شخصیات شامل تھیں۔
مرحوم کی تدفین ان کے آبائی قبرستان کپ سٹور (بالمقابل یو ای ٹی) میں عمل میں لائی گئی، ان کی سیاسی اور سماجی خدمات کے باعث ان کی رحلت پر مختلف حلقوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان
نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا، سپرد خاک
- by Daily Pakistan
- اگست 3, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 7 Views
- 3 گھنٹے ago