وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ صو بے کے 10لاکھ نوجوانوں کو خود روزگار کے لئے فری آن لائن آئی ٹی کورسز کی ٹریننگ دی جائے گی اور جدید آن لائن آئی ٹی کورسز مفت سکھائے جائیں گے۔ آن لائن پلیٹ فارم کے کورسز کر کے نوجوان گھر بیٹھے لاکھوں روپے آمدن کما سکیں گے۔اس سلسلے میںپنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اورملائیشیا کی کمپنی ری سکلز کے درمیان مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط ہوئے۔آن لائن ٹریننگ سے خود روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس سکیم کے تحت 16سے 30برس کے نوجوانوں کو فری آف کاسٹ آن لائن ٹریننگ دی جائے گی۔ ٹیکنیکل گرانٹ (مفت سبسکرپشنز) جس کی کاسٹ 12 ملین ڈالر ہے نوجوانوں کی تربیت کے لیے ملائیشین کمپنی فری آف کاسٹ پنجاب حکومت کو دے گی۔ آن لائن ٹریننگ کی کاسٹ کی مد میں 3 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے۔ نوجوانوں کو ایک سال تک پریمیم لرننگ اکاو¿نٹس تک مفت رسائی حاصل ہو گی ۔ اس ٹریننگ سے نوجوان گھر بیٹھے مختلف آن لائن پروفیشنل کورسزکے ذریعے آن لائن ٹریننگ کے بعد خود روزگار حاصل کرکے آمدن میں اضافہ کرسکیں گے او رماہانہ لاکھوں روپے کما سکیں گے۔ سمارٹ فون رکھنے والے نوجوان اس پلیٹ فارم کے ذریعے بآسانی ٹریننگ حاصل کر سکیں گے اور اپنی آمدن بڑھا سکیں گے۔ مقامی اور عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ہر قسم کی سہولیات مہیا کریں گے۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل ہنر 2 پروگرام بھی شروع کرنے جا رہی ہے جس میں یونیورسٹی نوجوانوں کیلئے اعلیٰ سطح کی ٹیکنالوجی ٹریننگ کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ پاکستان عالمی سطح پر فری لانسنگ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر ہے۔ پی آئی ٹی بی خصوصی پرومو کوڈ جاری کرے گا جسے نوجوان اس ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر استعمال کر کے ایک سال کیلئے لرننگ اکاو¿نٹ ایکٹیویٹ کر سکیں گے۔ ری سکلز کمپنی 70 سے زیادہ ممالک میں تربیتی خدمات فراہم کر رہی ہے ۔ ری سکلز ایک پیشہ ورانہ تربیتی پلیٹ فارم ہے جو اپنے پلیٹ فارم پر متعدد آن لائن کورسز پیش کرتا ہے ۔پنجاب حکومت عوام کو ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتیں فراہم کرنے کےلئے شبانہ روز محنت کر رہی ہے۔اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب نے جناح ہسپتال کی نئی ایمرجنسی و ٹراما سنٹر کے تعمیراتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ 8ارب 65کروڑ روپے کی لاگت سے جناح ہسپتال میں نیا ایمرجنسی بلاک اور ٹراما سینٹر بنایا جائے گا۔ ایمرجنسی اور ٹراما سینٹر کی 7منزلہ عمارت 256بیڈز پر مشتمل ہوگی۔ ایکسیڈنٹ اور دیگر ایمرجنسیز کیلئے بیڈز مختص کرنے کے علاوہ کارڈیک ایمرجنسی کیلئے 24بیڈز، سرجیکل اور الائیڈ ایمرجنسی کیلئے 48 بیڈز مختص ہوں گے۔ جناح ہسپتال میں مریضوں کے رش کے پیش نظر ٹراما سینٹر اور نئی ایمرجنسی کا قیام ضروری تھا۔ نئی ایمرجنسی میں ڈائیگناسٹک سروسز بھی مہیا کی جائیں گی جن میں کیتھ لیب، پتھالوجی،ریڈیالوجی،فارمیسی بھی موجود ہو گی ۔ مریضوں اورلواحقین کی سہولت کیلئے لفٹ ، ریمپ،ویل چیئر، سٹریچر اور دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ایمرجنسی بلاک و ٹراما سینٹر کے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور ایمرجنسی میں تمام ادویات مفت فراہم کی جائیں ۔ چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ سیاست عبادت ہے، بدقسمتی سے کچھ عناصر نے سیاست کو بیوپار بنا لیا ہے۔قوم دیکھ رہی ہے کہ کس طرح ضمیروں کے سودے کئے جا رہے ہیں۔ اپوزیشن کے ہر غیر آئینی اقدام کا مقابلہ کرنے کیلئے پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں۔ن لیگ انتشار کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہے اور ہم عوامی خدمت کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ترقی کے سفر میں بلاتخصیص ہر شہر کو شامل کیا ہے۔کوئی علاقہ، قصبہ، شہر ترقی سے محروم نہیں رہے گا۔ تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں پنجاب حکومت کے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور فیصل آباد کے ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی ۔ تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد ہر آنے والے لمحے مضبوط تر ہو رہا ہے۔بے پرکی اڑانے والے اپنے مذموم عزائم میں ہمیشہ کی طرح ناکام ر ہیں گے۔چودھری پرویزالٰہی نے مری میں برفباری کے باعث کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور آر پی او راولپنڈی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ برفباری کے دوران مری میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے معروف اداکار و کامیڈین ماجد جہانگیر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ماجد جہانگیر مرحوم کا مقبول ترین ٹی وی ڈرامہ ففٹی ففٹی آج بھی پرستاروں کو یاد ہے۔ماجد جہانگیر نے منفرد اداکاری سے ففٹی ففٹی کو امر کیا۔مرحوم اپنے فن میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔ پاکستانی کامیڈی کی تاریخ ماجد جہانگیر کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی۔انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت بھی کیا۔
کالم
نوجوان اورآن لائن روزگارکورسز
- by Daily Pakistan
- جنوری 13, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 793 Views
- 2 سال ago