نوجوان کسی بھی قوم کااثاثہ ہوتے ہیں ،دُنیا کی جتنی بھی ترقی یافتہ اقوام ہیں وہاں انقلاب اور ترقی کی بنیادوں میں مرکزی کردارنوجوانوں کاہی ہوتا ہے۔سرسید احمد خان ،شاعر مشرق حکیم الامت،ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ ،قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی آواز پر تحریک پاکستان میں نوجوانوں نے جوق درجوق شامل ہوکروطن عزیز پاکستان کیلئے اپنا مشن شروع کیا تھا۔قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی پُرانی تمام ترتقاریر اور خطاب دیکھ لیںاِن کامخاطب ہمیشہ نوجوان ہی رہے۔قائد اعظم محمد علی جناحؒاور اکابرین مسلم لیگ نے پورے ہندوستان میں تعلیمی اداروں کے دورے کئے اور نوجوانوں کی اکثریت نے مسلمانوں کے الگ وطن کیلئے لبیک کہا۔شاعرمشرق،حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کی شاعری کا موضوع ہی نوجوان ہے ۔اقبالؒ کیاخوب کہتے ہیں کہ
عقابی روح جب بیدارہوتی ہے جوانوں میں
نظرآتی ہے ان کواپنی منزل آسمانوں میں
وطن عزیز پاکستان میں اس وقت مسلم لیگ ن کی جمہوری حکومت قائم ہے اور وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہبازشریف کی شہرت ہی نوجوانوں کیلئے اقدامات کے حوالے سے مشہور ہے۔ ادواروزارت اعلیٰ میں وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے نوجوانوں کیلئے ایسے انقلابی اقدامات کئے جومثال بن گئے ۔لیپ ٹاپ سکیم نہ صرف پنجاب بلکہ پوری دُنیا میں شہرت کی حامل تھی اور اس لیپ ٹاپ سکیم سے ہزاروں طلباءنے وطن عزیز کا نام روشن کیا۔آج پنجاب میں وزارت عظمیٰ محترمہ مریم نوازشریف صاحبہ کے پاس ہے اور محترمہ مریم نوازشریف بھی اپنے چچا اور وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہبازشریف کی طرح نوجوانوں کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہیں ۔خصوصاًسرکاری سکولوں کے بچوں کیلئے حالیہ اقدامات قابل تحسین ہیں ۔وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے اپنا عہدہ سنبھالتے ہوئے سب سے پہلے قوم سے جوخطاب کیا اِس میں بھی نوجوانوں کو خصوصی مخاطب کیا اورعملی طو رپر وزیر اعظم یوتھ پروگرام کاآغاز کیاجس سے نہ صرف نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کا فروغ مل رہاہے بلکہ نوجوانوں کیلئے انقلابی اقدامات بھی کئے جارہے ہیں ۔اِس وقت وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانامشہود احمد خان ہیں ۔گزشتہ روزوزیر اعظم یوتھ پروگرام کے زیر اہتمام یونیورسٹی اولمپیاڈکا آغازہوگیا ہے جس میں ملک بھر سے 30ہزار ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیںجبکہ مختلف ممالک سے 50 ٹینس کے کھلاڑی جبکہ7ممالک کے سکوائش پلیئربھی حصہ لے رہے ہیں ۔یونیورسٹی اولمپیاڈ میں 10کھیل شامل ہیں۔یونیورسٹی اولمپیاڈ کا انعقاد لیاقت جمنیزیم میں ہورہاہے ۔یونیورسٹی اولمپیاڈ کے حوالے سے چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی اولمپیاڈمیں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کئے جائیں گے۔
قارئین کرام!یونیورسٹی اولمپیاڈ کا انعقاد اور دُنیا بھر سے کھلاڑیوں کی شرکت پاکستان کیلئے فخر کی بات ہے کہ ایک طویل عرصہ بعد جب کھیلوں کے حوالے سے بھی دُنیا پاکستان سے منہ موڑچکی تھی اب نہ صرف بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے حوالے سے پاکستان کامثبت تشخص اُجاگر ہورہاہے بلکہ سیاحت کے شعبہ میں بھی پاکستان میں ہرسال بین الاقوامی سطح پر سیاحوں کی بڑی تعدادپاکستان آرہی ہے۔اگر بغور جائزہ لیاجائے توحکومت کے اِن قلیل 8ماہ میں دِن بدن بڑی کامیابیاںمل رہی ہیں جہاں ایک طرف معیشت درست سمت گامزن ہوچکی ہے تووہیں سیاحت ، کھیل،انفراسٹرکچر سمیت بیرونی سرمایہ کاربھی پاکستان آرہے ہیں اور اِس کا تمام ترکریڈٹ وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہبازشریف اوراِن کی پوری ٹیم کوجاتاہے جنہوں نے دِن رات ایک کرکے وطن عزیز کودرست سمت گامزن کیا۔خوشحال مستقبل پاکستانی نوجوانوں کا حق ہے اور یقیناحکومت کی جانب سے یونیورسٹی اولمپیاڈ کامیابی سے تکمیل ہوگا۔لیکن جتنا شوروغل اور واویلا ایک نام نہاد سیاسی جماعت کی جانب سے کیاجاتا ہے کہ جیسے وُہ نوجوانوں کے سب سے بڑے مسیحاہیں لیکن حقیقت میں پاکستان کے نوجوانوں کے مستقبل اور اِن کی زندگی کی سب سے بڑی دشمن یہ نام نہاد جماعت ہے جس نے ہمیشہ نوجوانوں کوبدتمیزی ،شوروغل کے سوائے کچھ نہیں دیا۔آج پوری دُنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی بن رہے ہیں تووُہ نوجوان جواپنا مستقبل خراب کرکے بدتمیزی کے کلچر کوپروان چڑھارہے ہیں لیکن پاکستان کی غیور قوم نے 8ماہ قبل ہی نفرت کی سیاست کو دفن کردیا تھا۔آج وقت کی ضرورت ہے کہ وطن عزیز کے نوجوان،بزرگ،بڑے ،چھوٹے سب یکجاں ہوکروطن عزیز کیلئے اپنا مثبت کرداراداکریں اور حکومت پاکستان ،پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ پاکستان کے دُشمنوں اور نفرت پھیلانے والوں کاتدارک کریں۔
کالم
نوجوان قوم کااثاثہ!
- by web desk
- نومبر 22, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 145 Views
- 8 مہینے ago