کالم

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا اعزاز

قارئین کرام چند روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے ہمراہ ملتان شہر میں جانے کا اتفاق ہوا اور جنوبی پنجاب کے مسائل دیکھنے کا موقع بھی ملا سب سے اچھی بات اس دورہ میں جو دیکھنے کو ملی کے پنجاب کابینہ کا اس سے قبل ملتان میں کوئی بھی کابینہ کا اجلاس نہ ہونا تھا اس تاریخی کابینہ کے 25ویں اجلاس میں جنوبی پنجاب کی ترقی کےلئے اہم اقدامات اٹھائے گئے لیکن میں یاہاں یہ بتاتا چلوں کے سابق وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کا تعلق ملتان اور جنوبی پنجاب سے رہا ہے اسکے باجود بھی جنوبی پنجاب کو نظر انداز کیا گیا ہسپتالوں کی حالت نازک سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار صاف پانی کا نہ ہونا شہری سہولیات کا فقدان دیکھنے کو ملا ملتان شہر کی شدید گرمی میں وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کا اجلاس ملتان میں طلب کرکے تاریخ میں ایک سنہری باب کا اضافہ کردیا ہے وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کابینہ کے ہمراہ ملتان اور مظفر گڑھ میں 28گھنٹے قیام، 22گھنٹے ہسپتالوں، تھانوں او ردیگر اداروں کے دورے کیے ۔ صوبائی وزرا اور افسران کی رہائش اور طعام اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں عشائیہ کے اخراجات وزیر اعلی محسن نقوی نے خود اپنی جیب سے ادا کیے ۔اس دوران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملتان میں پنجاب کابینہ کے پہلے اجلاس کی صدارت کی اور پولیس شہدا کی فیملیز سے ملاقات کی اورانہیں پلاٹس کے الاٹمنٹ لیٹرز دئیے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی اور کابینہ نے 2روزہ دورے کے دوران وقت ضائع کئے بغیر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کاجائزہ لیا۔ وزیراعلی محسن نقوی اور ان کی کابینہ نے تمام دورے کوسٹرز میں کئے اور ان دوروں کے دوران دونوں شہروں میں کسی بھی مقام پر ٹریفک کو نہیں روکا گیا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان میں پنجاب کابینہ کا25واں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں پنجاب کابینہ نے ورکرز کو ریلیف دینے کیلئے احسن اقدام،کیے ورکرز کی کم از کم تنخواہ 32ہزار روپے کرنے کی منظوری دی کابینہ کا معذورافراد،بزرگوں اورطلبا و طالبات کیلئے بڑا ریلیف، میٹرو بس سروس اور اورنج لائن ٹرین میں مفت سفری سہولیات صحافیوں کےلئے اہم اقدام، صحافیوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کےلئے ایک ارب روپے سے انڈومنٹ فنڈ کے اجرا کی منظوری دی گئی ۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت، کی اور سیکرٹریز کو فیلڈ کے دورے کرنے کی ہدایت بھی دی ۔ کابینہ کو جنوبی پنجاب کے میگا ترقیاتی منصوبوں اورلاہور، ساہیوال، بہاولنگر موٹر وے پراجیکٹ اور ملتان رنگ روڈ پراجیکٹ کے بارے بریفنگ دی گئی-وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے جنوبی پنجاب کے منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی – اجلاس میں لاہور ، راولپنڈی،بہاولپور اور ملتان کے ہائیکورٹ کے احاطے میں قائم ڈسپینسریوں کو فنکشنل اورآپریشنل کرنے کی ذمہ داری ہیلتھ فسیلٹیزمینجمنٹ کمپنی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا-اجلاس میں سکول اپنا پروگرام (School Adoption Programme) کے تحت پنجاب ایجوکیشن لینڈ سکیپ کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا بھی فیصلہ ہوا- کابینہ نے ملتان میں وائلنس اگینسٹ وویمن سینٹرکے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع اورایل ڈی اے کمیشن کیلئے چیئرمین اورممبر کی تقرری کی منظوری دی-اجلاس میں حاجی عبدالقیوم ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال کا انتظام محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کو منتقل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔کابینہ نے آئل پائپ لائنز سسٹم کے قومی نیٹ ورک کی حفاظت اورسکیورٹی کےلئے صوبائی پالیسی،قائداعظم پولیس میڈل اور پریذیڈنٹ پولیس میڈل کےلئے شخصیات کے ناموں اورپنجاب مینٹل ہیلتھ (ترمیمی) ایکٹ 2014کے تحت پنجاب مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی- اجلاس میں جنوبی پنجاب کے ترقیاتی پروگرام اورسڑکوں کی تعمیرومرمت کی سکیموں کے بار ے میں بریفنگ دی گئی دورہ ملتان کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کا سب سے احسن اقدام زرعی یونیورسٹی کا دورہ کرنا تھا جہاں پر دور حاضر اور زراعت میں انقلاب کے حوالے سے خصوصی کاوش نظر آئی نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان آمد،کے بعد زرعی یونیورسٹی کے پروفیسرز، ریسرچرز اور فارمرز سے مشاورتی سیشن زرعی ریسرچ کو پائیدار انداز میں فروغ دینے پر اتفاق ، ریسرچ کے فروغ کیلئے حتمی سفارشات کی تیاری کیلئے وزارتی کمیٹی کا اعلان کیا۔ گیا نشتر ہسپتال ملتان کے دورے کے دوران ہسپتال میں ناقص انتظامات مریضوں سے ٹیسٹ باہر سے کروائے جا رہے تھے وزیر اعلیٰ نشتر ہسپتال دورے کے دوران ہسپتال کا انتظام دیکھ کر مایوس نظر آئے مریضوں نے وزیر اعلیٰ کو اپنے ساتھ دیکھ کر شکایات کے انبار لگادیے جس پر وزیر اعلی نے فوری طور پر ایم ایس کو تبدیل کردیا اسی طرح مظفر گڑھ میں انڈس ہسپتال کی معاونت سے چلنے والے رجب طیب ارگان ہسپتال صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ایک ہسپتال ہے جسکو دیکھ کر یقین کرنا مشکل تھا کے یہ ہمارے صوبہ کا ہسپتال ہے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو یہ کہتے بھی سنا کہ رجب طیب اردگان جیسے ہسپتال پورے پنجاب میں ہونے چاہیے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب کابینہ اور تمام محکمہ جات کے سیکرٹریز کےلئے خصوصی پرواز کا انتظام کیا اور یہ یادگار دورہ جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کےلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے وزیر اعلیٰ نے حضرت شاہ شمسؒ کے مزار کی تزئین وآرائش کا بھی حکم دیا جس پر کچھ دنوں بعد کام کا آغاز ہوجائے گا اسی طرح نشتر ٹو ہسپتال جہاں پر جنوبی پنجاب کے دور درازکے علاقوں سے لوگ علاج کروانے آئے گئے نشتر ٹو ہسپتال چھے ماہ پہلے کھنڈر کا منظر پیش کررہا تھا جسکو نگران وزیر اعلیٰ نے چارج سنبھالتے ہی اس پوزیشن پر لاکھڑا کیا ہے کے بہت جلد نشتر ٹو ہسپتال میں علاج معالجہ کا آغاز ہوجائے گا قارئین کرام دورہ ملتان کے دوران وزیر اعلی نے نہ خود آرام کیا نہ کابینہ اور بیورو کریسی کو آرام کرنے دیا بہت جلد جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں کے مسائل کم ہونا شروع ہو جائیں گئے لکھنے کو تو بہت کچھ ہے مگر اس شئیر کے ساتھ اجازت چاہوں گا وزیر اعلی پنجاب کی کوشیش ضرور رنگ لائے گی ۔یہ ہی ہے عبادت یہ ہی دین وایمان کے کام آئے دنیا میں انسان کے انسان۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے