شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کا تماشا ختم ہونا چاہیے ورنہ ملکی معاملات نہیں چلیں گے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب عدالت میں ہمارا پانچواں سال شروع ہوا، ایک نیا۔ ملک میں حکومت کیسے آئی ہے، صدر اور وزیراعظم دونوں نیب کی جیل میں طویل عرصہ گزار چکے ہیں، چاروں وزراءبھی نیب کی تحقیقات سے گزر چکے ہیں، یہ حکومت جو قوانین پاس ہوئے تھے انہیں واپس لے آئی ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ صدر، وزیراعظم نیب سے گریجویٹ ہیں، آج کوئی افسر کام کرنے کو تیار نہیں کیونکہ وہ نیب سے ڈرتا ہے۔ ملک بچاو¿ اور اس ادارے کو ختم کرو۔
پاکستان
نیب کا تماشا ختم ہونا چاہیے ، ورنہ ملک کے معاملات نہیں چلیں گے ، شاہد خاقان عباسی
- by Daily Pakistan
- مارچ 19, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 388 Views
- 9 مہینے ago