پاکستان

نیب کا عمران کیخلاف کار وائی کا فیصلہ

نیب کیسیسز واپس

قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس میں کارروائی کا عندیہ دے دیا۔
نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب توشہ خانہ کیس میں تمام مرکزی کرداروں کے خلاف کارروائی کرےگا۔
ذرائع نے بتایا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور فرح گوگی کے خلاف کارروائی کی جائے گی جب کہ شہزاداکبر، ذلفی بخاری اور دیگر کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ کے لیے توشہ خانہ ریفرنس بھی ٹرائل کورٹ بھیج دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ٹرائل کورٹ عمران خان پر کرپٹ پریکٹس کا ٹرائل کرے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا تھا۔
گزشتہ ماہ، الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا جبکہ ان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دیتے ہوئے فوج داری کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri