پاکستان

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دیدیا

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دیدیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب میں مسلسل کمی سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا کہ فروری کے دوران بجلی کی طلب میں مجموعی طور پر 12 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ طلب میں مسلسل کمی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔نیپرا نے وزارت بجلی اور سی پی پی اے سے کہا ہے کہ وہ تجارتی بنیادوں پر لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے بجلی کے نرخوں میں 60 فیصد کیپٹیشن ادائیگیوں کے ساتھ تجویز پیش کریں جو کہ بین الاقوامی معیارات سے کہیں زیادہ ہے۔نیپرا اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) بھی قانونی فریم ورک کے اندر گنجائش کی ادائیگی کو کم کرنے پر کام کرے، موجودہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ جس کی فی یونٹ 2.75 پیسے ہے، قانونی فریم ورک کے اندر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri