پاکستان

ن لیگ ، پی ٹی آئی کی کم ازکم 60 سیٹیں لیکر بیٹھی ہوئی ہے ، علیمہ خان

ن لیگ ، پی ٹی آئی کی کم ازکم 60 سیٹیں لیکر بیٹھی ہوئی ہے ، علیمہ خان

تحریک انصاف کے بانی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ن لیگ پی ٹی آئی کی کم از کم 60 سیٹوں کے ساتھ بیٹھی ہے۔لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی 16 اور ایم کیو ایم کی صرف ایک نشست ہے۔علیمہ خان کا کہنا ہے کہ پہلے پیسہ چوری ہوا، اب عوام کے ووٹ چوری ہوئے، یہ مریم نواز کا خواب تھا، وہ اپنا شوق پورا کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ حکومت میں بیٹھ کر کیا کریں گے، لوگ انہیں کبھی سنجیدگی سے نہیں لیں گے۔دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاو¿س حملہ کیس میں پی ٹی آئی کی بانی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جناح ہاو¿س حملہ کیس میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں کی سماعت ایڈمن جج محمد نوید اقبال نے کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے