وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد و بڑے بھائی نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے مطابق ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈار اور سلیمان شہباز بھی موجود تھے اور ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ساڑھے 3 گھنٹے تک جاری رہنے والی اس مشاورتی ملاقات میں ملک کو درپیش مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے ملاقات میں عمران خان کی حکومت مخالف مہم، پنجاب میں سیاسی صورت حال ، معاشی بحران اور دیگر امور پر نواز شريف کو آگاہ کیا
ملاقات کے بعد نواز شریف نے شہباز شریف کو خود باہر چھوڑنے آئے۔ اس موقع پر میڈيا سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ سیلاب متاثرین کیلئے 70 ارب روپے مختص کیے ہیں، سیلاب متاثرہ خاندان کو 25 ہزار روپے دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ سیلاب کی صورت حال میں برادرممالک تعاون کررہے ہیں اور مسلسل سامان آ رہا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے برطانیہ میں موجود ہیں۔
پاکستان
ن لیگ کے بڑوں کی بڑی بیٹھک
- by Daily Pakistan
- ستمبر 18, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 935 Views
- 2 سال ago