شمالی کیرولینا:ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ورزش کر نے والے کا باقاعدگی سے بادام کھانا انتہائی مفید ہوتا ہے۔،فرنٹیئرز ان نیوٹریشن نامی جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق یہ بتایا گیا کہ مطالعے میں شریک مردوخواتین جنہوں نے ایک مہینوں تک57گرام بادام روزانہ کھائے،ان کے خون میں ورزش کے فوری بعد زیادہ مقدار میں چکنائی پائی گئی۔یہ مالیکیول جس کو آکسیلپن کہاجاتا ہے لائنولیئک ایسڈ سے بنتا ہے اوراس کے میٹا بولک صحت اورتوانائی پر مفید اثرات ہوتے ہیں۔تحقیق کے مصنف اور شمالی کیرولائنا کی ایپالیشن اسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر اور ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈیوڈ سی نیئمن کا کہنا تھا کہ تحقیق میں دیکھا گیا کہ وہ رضا کار جنہوں نے ہفتوں کے آخری دن شدید نوعیت کی ورزش کرنے سے قبل ایک مہینے تک روزانہ57گرام بادام کھائے ان کے خون ورزش کرنے کے فوری بعد Dihome-12-13نامی مفید چکنائی بادام نہ کھانے والوں کی نسبت زیادہ مقدار میں تھی۔
صحت
ورزش کرنے والے کا باقاعدگی سے بادام کھانا انتہائی مفید قرار
- by Daily Pakistan
- جنوری 10, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 925 Views
- 2 سال ago