ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 1ارب 10 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی منظوری موخرکردی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے قرض کی منظوری آئندہ مالی سال تک موخرکی ہے۔ورلڈ بینک نے درآمدات پر فلڈ’ لیوی لگانے کی بھی مخالفت کی ہے۔خیال رہے کہ پائیدار معیشت کے لیے ورلڈ بینک کے قرض کی مالیت 45 کروڑ ڈالر تھی، اس کے علاوہ سستی توانائی کے لیے 60 کروڑ ڈالرکا قرض بھی موخرکیا گیا ہے۔ورلڈبینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پائیدار معیشت کے لیے بورڈ ڈسکشن مالی سال 2024 میں متوقع ہے جب کہ سستی توانائی کے لیے قرض بھی اگلے مالی سال منظور کیا جاسکتا ہے
پاکستان
معیشت و تجارت
ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 1ارب 10 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی منظوری موخرکردی
- by Daily Pakistan
- جنوری 19, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 576 Views
- 2 سال ago