پاکستان

وزیراعظم اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نہیں، بیرسٹر سیف

وزیراعظم اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نہیں، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔
پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ نے مہنگائی کے بیقابو ہونے اور ایف بی آر میں کرپشن کا اعتراف کرکے حکومت کے دعوں کا پول کھول دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے جھوٹے دعوں کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی ہے۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے