وزیراعظم شہباز شریف کل دو دن کے دورہ پر ازبکستان جائیں گے، ازبکستان کے شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 15 اور 16 ستمبر کو ازبکستان جائیں گے، دورہ کے دوران وزیراعظم ازبکستان کے شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کریں گے، وزیراعظم کی 16 ستمبر کی شام کو وطن واپسی ہوگی۔وزیراعظم شہباز شریف کا 18 ستمبر کو لندن جانے کا امکان ہے، شہباز شریف کی لندن میں ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت بھی متوقع ہے، وزیراعظم لندن سے 19ستمبر کی شام نیویارک پہنچیں گے۔شہباز شریف دورہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، وزیراعظم کا خطاب 23 تاریخ کو ہوگا وزیراعظم 23 ستمبر کی شام اقوام متحدہ سے خطاب کے بعد وطن واپس روانہ ہوجائیں گے
پاکستان
دنیا
وزیراعظم شہباز شریف کل دو دن کے دورہ پر ازبکستان جائیں گے
- by Daily Pakistan
- ستمبر 14, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 526 Views
- 2 سال ago