پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی چینی ہم منصب سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی چینی ہم منصب سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب لی چیانگ سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔گریٹ ہال آف دی پیپل میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں کابینہ کے ارکان بھی تھے۔ گریٹ ہال آف دی پیپل پہنچنے پر وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب ہوئی اور پیپلز لبریشن آرمی کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ملاقات میں دونوں رہنماں نے دو طرفہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاک چین آل ویدر اسٹریٹجک باہمی اعتماد اور مشترکہ اصولوں پر مبنی تعاون پر مبنی شراکت داری وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوتی جارہی ہے۔ اہم امور پر بھی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا گیا اور خصوصی اقتصادی زونز پر خصوصی توجہ کے ساتھ تمام جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیراعظم نے چینی شہریوں اور پاکستان میں منصوبوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے