پاکستان خاص خبریں

وزیراعظم ضلع دادو کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد سے روانہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف ضلع دادو کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد سے ضلع دادو کے لیے روانہ ہو گئے ہیں وزیرِ اعظم کا اقوامِ متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرکے پاکستان آمد کے فوری بعد سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقے جھاکرو کا دورہ کرین گے گزشتہ شب اسلام آباد پہنچنے کے بعد 24 گھنٹے کے دوران ہی وزیرِ اعظم سیلاب متاثرین سے ملنے کیلئے جھاکرو، ضلع دادو پہنچیں گے. اور وہاں سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے. انھیں سیلاب سے نقصانات اور جاری امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی جسکے بعد وزیرِ اعظم سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی میں ان سے ملاقات کریں گے. وزیرِ اعظم اس موقع پر گفتگو بھی کریں گے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے