سکھر:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 306کلو میٹر طویل سکھر حیدر آباد موٹروے ایم 6کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔سکھر حیدر آباد موٹروے پشاور کراچی موٹروے پی کے ایم کا آخری حصہ ہے جس کے بعد پاکستان کے تمام بڑے اور اہم شہر موٹرویز سے منسلک ہوجائیں گے۔مذکورہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت30ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرلیا جائے گا۔ترجمان این ایچ اے کے مطابق منصوبے پر307ارب روپے یس زائد لاگت آئے گی جس پر 15انٹرچینج،دریائے سندھ پر ایک بڑا پل 19انڈر پاس اور6فلائی اوورزتعمیر کیے جائیں گے۔موٹروے کے دونوں اطراف 50کلو میٹر کے فاصلے پر10سروس ایریاز تعمیر ہوں گے۔یہ موٹروے جام شورو،حیدر آباد،مٹیاری،بے نظیر آباد،نوشہرہ فیروز،خیرپور اور سکھر کے اضلاع سے گزرے گی۔
خاص خبریں
وزیراعظم نے سکھر حیدر آباد موٹروے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
- by Daily Pakistan
- دسمبر 13, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 589 Views
- 2 سال ago