اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب اور خیبرپختوا کی اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے قانون اور سیاسی کمیٹی تشکیل دے د ی۔ہمارے نمائندے کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد وزیراعظم نے پی ایم ہاؤس میں ایک اور اہم اجلاس طلب کیا۔جس میں مسلم لیگ ن کے سینئر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان مشاورت اور پنجاب کے پی اسمبلی میں پی ٹی آئی کا سیاسی اور قانونی طورپر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعظم نے دونوں اسمبلیوں کو تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے قانون اور سیاسی کمیٹیاں تشکیل دے دیں،سیاسی کمیٹی کا کنونیئر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ جبکہ قانونی کمیٹی کی سربراہی اعظم نذیر تارڑ کو دی گئی ہے۔نمائندہ پاکستان کے مطابق وزیر خزانہ اسحق ڈار دونوں کمیٹیوں کو دیکھیں گے جبکہ اراکین میں ایاز صادق،خواجہ سعد،عطا تارڑ،مریم اورنگزیب اور دیگر شامل ہیں۔
پاکستان
وزیراعظم پنجاب اور کے پی اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے متحرک ہوگئے
- by Daily Pakistan
- نومبر 30, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1082 Views
- 2 سال ago
