وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ا قتدار کے 100 دن۔۔۔ ہر دن ایک نیا عزم، نیا قدم، نئی منزل الحمدللہ یہ احسان خداوند کریم ہے کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت کو قائم ہوئے 100 دن ہو گئے ہیں ، جب مریم نواز نے وزارت اعلیٰ کا قلمدان سنبھالا تو یہ وہ وقت تھا جب پنجاب میں سیاسی عدم استحکام اور مایوسی کا دور دورہ تھا ان حالات میں پنجاب کے محب وطن اور غریب عوام کی دعاو¿ں کو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں شرف قبولیت حاصل ہوا ، ان دعاو¿ں کی بدولت اللہ تعالی نے پنجاب کو مریم نواز جیسی قابل شخصیت سے نوازا ، شریف خاندان سے میرا تعلق کم و بیش چار دہائیوں پر مشتمل ہے میں نے اس خاندان میں دو چیزیں واضح طور پر دیکھی ہیں ایک یہ کہ ان کے دلوں میں خوف خدا اور دوسرا عوامی خدمت کا بھرپور جذبہ معجزن ہے، یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ تاریخ کے اوراق کے مطابق مسلم لیگ ن کا روشن ماضی چالیس سالوں پر محیط ہے،تاریخ گواہ ہے کہ جب جب مسلم لیگ ن کو اقتدار ملا تو اس نے اپنی کارکردگی کے روشن نقوش مرتب کیے اور ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ، ملک و قوم کو مسائل کی چکی سے نکالا اور انکے لئے آسانیاں پیدا کیں، اللہ تعالیٰ نے شریف خاندان کے ہاتھوں اس ملک و قوم کو تاریخ ساز ترقیوں اور کامیابیوں سے نوازا، الحمدللہ ایک بار پھر 2024کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی، مرکز میں شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ اور پنجاب میں نواز شریف کی ہونہار بیٹی مریم نواز کو وزارت اعلیٰ عطا ہوئی، مریم نواز کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا منصب بلا شبہ ایک عطائے خداوند قدوس ہے ، نوازشریف کی ہونہار بیٹی مریم نوازشریف نے عنان اقتدار سنبھالا سیاسی افراتفری اور عدم برداشت کا ماحول جوگذشتہ چند برسوں سے ملک کے ہر ادارے کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے اس ماحول میں نہ صرف عوام کے دیرینہ اور گھمبیر مسائل کی بات کرنا بلکہ ان کے حل کیلئے کمربستہ ہوجانا وہ معجزہ ہے جو ہم اہل پنجاب اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو پنجاب کی قیادت سنبھالے 100روز ہوگئے ہیں۔مریم نوازشریف کے گذشتہ سو روزہ دوراقتدار کے دوران پنجاب میں ایسا لگتا ہے جیسے زندگی کی بہاریں لوٹ آئی ہیں۔ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت ایک مثالی اور تاریخ ساز حکومت ہے، دن بہ دن پنجاب تعمیر و ترقی کی منازل کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے، پنجاب کے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں تعمیر و ترقی کا سفر جاری ہے جن میں انسداد مہنگائی، امن و عامہ، صحت، تعلیم ، ٹرانسپورٹ، سماجی بہبود، امور خواتین اور دیگر متعدد شعبہ جات شامل ہیں۔ مہنگائی کے مارے عوام قدرے پرسکون ہوگئے ہیں۔ عوام پر اعتماد ہیں کہ مریم نوازشریف ان کی امیدوں پر پورا اتریں گی ان کے اس یقین کی ٹھوس وجوہات ہیں۔مریم نوازشریف کاسب سے بڑا کارنامہ مہنگائی کے جن کو قابو کرنا ہے۔مریم نواز نے یہ ہدف اپنے بنیادی فیصلوں، صبح و شام نگرانی اور اپنے فیصلوں پر پہرہ دینے کی اپنے بڑوں سے ملی ہوئی وراثت کی بدولت حاصل کیا ہے۔ آج صورتحال یہ ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی کامیاب حکمت عملی کی بدولت پنجاب میں مہنگائی کی شرح 36 فیصد سے کم ہوکر 11.76 فیصد پر آگئی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے دور افتادہ اضلاع اور آبادیوں کے مکینوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ فیلڈ ہسپتالوں میں دو سے تین ہزار مریضوں کا روزانہ فری علاج ہوتا ہے ۔پنجاب حکومت نے ایمبولینس سروس میں 100 ایمبولینسز کا اضافہ کر دیا۔ ایمبولنسز حاملہ خواتین کو لانے اور لے جانے کے لیے فری سروس مہیا کریں گی۔ علاوہ ازیں سیمی اربن اورکچی آبادی کے رہائشیوں کیلئے 200 کلینک آن ویلز قائم کئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر لاہور کا پہلا فیز سال کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے سرگودھا میں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اوپی ڈی دسمبر 2025 میں کھولنے کا حکم دیا۔اس وقت ہیلتھ سیکٹر میں 145 ارب روپے کی لاگت سے 7 میگا پراجیکٹ زیر تکمیل ہیں۔ دیہی اور بنیادی مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا مرحلہ اکتوبر میں مکمل کر لیا جائے گا۔ بڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ اسی ماہ میں مکمل کر لی جائے گی۔ صحت کے شعبے میں وزیر اعلی کا ایک اور انقلابی اقدام ائیر ایمبولینس سروس اور موٹر وے ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ ہے۔یہ سروس دور دراز علاقوں میں ہنگامی صورتحال میں مریض شفٹ کرنے کیلئے استعمال ہوگی، مہنگائی اور صحت کے شعبوں میں شاندار کارکردگی کے علاوہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جس اہم شعبے کو طرف توجہ دی ہے وہ نوجوانوں میں بے روزگاری اور مایوسی ختم کر کے انہیں آئی ٹی اور کمپیوٹر کی جدید دنیا سے روشناس کر کے عصر حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق تیار کرنا ہے ۔اس مقصد کیلئے نواز شریف آئی ٹی سٹی قائم کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی نوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپ سکیم اپنی طرز کی شاندار سکیم تھی جو تعلیم یافتہ نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنے میں انقلابی کردار کی حامل تھی آج بھی تعلیمی اداروں کو رواں دواں بچے اپنی پشت پر وزیراعلی لیپ ٹاپ کے بیگز لٹکائے اپنے طور پر اس پراجیکٹ کی کامیابی کا کھلا ثبوت ساتھ لیے پھرتے ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بھی اس سکیم کو 7 سال بعد پھر سے شروع کیا ہے۔ چیف منسٹر سکلز انیشیٹوز کے تحت طلبہ کو کلاوڈ کمپیوٹنگ،سائبر سکیورٹی،ڈیٹا اینالیٹکس، گرافک ڈیزائن،آرٹی فیشل انٹیلی جنس، مشین لرننگ اور گیم ڈویلپمنٹ کورسزکروائے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے صنعتی شعبے میں گارمنٹس کی ترقی کیلیے پنجاب کا پہلا پلگ اینڈ پلے طرز پر گارمنٹس سٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ سٹی دو ہزار ایکڑ رقبے پر محیط ہو گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے عام شہریوں اور طالبعلموں کو سفری سہولیات سے بہرہ مند کرنے کیلئے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں کئی ایسے اقدام کئے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ اس مقصد کیلئے طالبعلموں کیلئے بیس ہزار ای بائیک اور پٹرول بائیک بلا سود اور آسان اقساط پردی جا رہی ہیں۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر لاہور میں 300 اور دیگر شہروں میں 330 ماحول دوست بسیں چلائی جائیں گی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ملک کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹرچینج کا افتتاح کر دیا ہے اور وہاں ایک ماہ کے لئے ایس ایل تھری پرٹول ٹیکس معاف کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے پنجاب کے اہم روٹس پر پانچ نئے ایکسپریس ویز بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اس منصوبے پر 176ارب روپے لاگت آئے گی۔ محکمہ پولیس مہنگائی ، روزگار، صحت اور ٹرانسپورٹ کے ساتھ امن عامہ اور شہری و دیہی علاقوں میں امن و امان کا شعبہ کسی بھی حکومت کیلئے بنیادی ترجیحات میں شامل ہوتا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اس شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔ خصوصا خواتین کو ہر قسم کی زیادتی اور ظلم سے بچاناصوبے کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے مریم نواز کی پہلی ترجیح ہے ۔ اسی مقصد کیلیے انہوں نے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن” میری آواز، مریم نواز” کا افتتاح کیا۔ جنوبی ایشیا میں پہلی بارلاہور میں آرٹیفشل انٹیلیجنس کے ذریعے 19 ٹریفک خلاف ورزیوں پرچالان شروع کیا گیا ہے۔ خواتین 15 کال، ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ فیچر، ویڈیو کال فیچر، پنجاب پولیس ایپ اور سیف سٹی ویب پورٹل کے ذریعے ور چوئل پولیس سے رابطہ کر سکتی ہیں۔ لاہور بھر میں 50 سے زائد مقامات پر” سی ایم مریم نواز فری وائی فائی” سروس کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔جرائم،پولیس افسر اور اہلکاروں کے خلاف آئی جی پنجاب کو 1787 پر شکایت کا میکنزم فنکشنل کر دیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی ہے، نرم دل اور نرم گفتار وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی اپنے عوام بالخصوص خواتین اور بچوں سے محبت کے مظاہر ہم ان کی ہر تقریب میں دیکھتے ہیں۔ان کی بچوں سےشفتگی اور خواتین سے ہمدردی کا ہی یہ نتیجہ ہے کہ انہوں نے حال ہی میں محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے تحت ہر ضلع میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر آف ایکسی لینس بنانے کی منظوری دی ہے ۔پہلے فیز میں 14 اضلاع میں سنٹر آف ایکسی لینس کے لئے 651ملین فنڈز کی منظوری دیدی گئی۔ پہلے فیز میں رواں سال 12 سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کوری ویمپ کیا جائے گا۔ بچوں کے لئے ان ڈوراور آٹ ڈور پلے ایریا بنایا جائے گا۔ سپیشل بچوں کے لئے انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مخصوص واش روم بنائے جائیں گے۔ مہربان وزیر اعلیٰ نے کم آمدن والے بے گھر لوگوں کی ہاو¿سنگ سکیم کے لئے ”اپنی چھت اپنا گھر” پراجیکٹ کی منظوری دی ہے جس کے تحت لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں میں 519 کنال اراضی پر مشتمل سٹیٹ لینڈ کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے غریب اور مستحق گھرانوں کی مدد کیلئے وزیر اعلیٰ روشن گھرانہ پروگرام کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی ہے وزیر اعلیٰ نے ”بجلی بل سے نجات روشنی کے ساتھ”پنجاب میں 50ہزارگھرانوں کو ون کے وی سولر سسٹم دینے کی اصولی منظوری بھی دی ہے اس سکیم کے 100یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین اہل ہونگے۔ ون کے وی سسٹم میں ، دو سولر پلٹیں ،بیٹری، انورٹر،تاریں دی جائیں گی۔ اور تاحال تعمیر و ترقی کا سفر جاری ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی ناصر ہو۔
حلقہ احباب سردار خان نیازی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ا قتدار کے 100 دن۔۔۔ ہر دن ایک نیا عزم، نیا قدم، نئی منزل
- by web desk
- جون 5, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1995 Views
- 6 مہینے ago