پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد

وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد

محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام مذہبی اور برادرانہ رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی عوام اور حکمرانوں کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان، شاہی خاندان اور سعودی عوام کو خیرسگالی کا پیغام بھیجا ہے۔اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات دوستی اور بھائی چارے کی بہترین مثال ہیں۔محسن نقوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے اور دیرینہ تعلقات ہمیشہ قائم رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے