تو ہین عدالت کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے پر ملک کے مشہور سیاسی مبصر سردار خان نیازی نے مشورہ دے دیا ۔
تفصیلات کےمطابق تو ہین عدالت کیس میں عدالت نے فیصلہ 2 ہفتے کیہلئے محفوظ کر لیا، میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملک کے مشہور سیاسی مبصر سردار خان نیازی نے بیان دیا کہ قانون کا احترام سب پر لازم ہے، خدارا عمران خان کی لیگل ٹیم ہوش کے ناخن لے اور ان کو غلط مشورے دینے سے گریز کرے۔
توہین عدالت کیس،قانون کااحترام سب کیلئے لازم،خداراعمران خان کی لیگل ٹیم کپتان کوغلط مشورے نہ دے،پی ٹی آئی چیئرمین عدالت میں جاکرمعافی مانگ لیں،اسی میں اُن کاسیاسی مستقبل ہے،اداروں سے ٹکراؤمفادمیں نہیں ہوتا،جلسوں میں الفاظ کادرست چناؤلیڈر کی پہچان ہوتی ہے #skniazi pic.twitter.com/8dvLW7SdFv
— Sardar Khan Niazi (T.I) (@Sardarkhanniazi) September 1, 2022
اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چئیرمین عدالت میں جا کر معافی مانگ لیں اسی میں ان کا سیاسی مستقبل ہے، اداروں سے ٹکراؤ ملکی مفاد میں نہیں ہو تا،
اس سے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے، جلسوں میں الفاظ کا درست چناؤ لیڈر کی پہچان ہو تی ہے ۔