رواں مالی سال میں حکومت نے ۴ سرکاری اداروں کی نجکاری کا منصوبہ بنایا ہے، اور ان میں آر ایل این جی پر چلنے والے حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس بھی سرفہرست ہیں۔
دستاویزات کے مطابق ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی نجکاری مارچ ۲۰۲۳ء تک کی جائے گی، اور فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری جون ۲۰۲۳ء میں متوقع ہے۔
دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ شفافیت یقینی بنانے کیلئے بعض اداروں کا خصوصی آڈٹ کیا جائے گا، سوئی سدرن گیس کمپنی،حیسکو اور پیپکو کا بھی خصوصی آڈٹ ہوگا۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اداروں کی کارکردگی میں بہتری کیلئے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا جائے گا، اور یہ یونٹ وزارت خزانہ میں جنوری ۲۰۲۳ء تک فعال ہوگا۔
پاکستان
وفاقی حکومت کا متعدد اداروں کی نجکاری کا فیصلہ
- by Daily Pakistan
- ستمبر 3, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 667 Views
- 2 سال ago