دلچسپ اور عجیب

وفاقی دارلحکومت میں مختلف شاہرائوں پر حد رفتارکی نئی حدود نافذ

اسلام آباد کیپٹل پولیس نے وفاقی دارلحکومت میں مختلف شاہرائوں پر حد رفتارکی نئی حدود نافذ کردی ہے، سکولوں اور ہسپتال

اسلام آباد کیپٹل پولیس نے وفاقی دارلحکومت میں مختلف شاہرائوں پر حد رفتارکی نئی حدود نافذ کردی ہے، سکولوں اور ہسپتال کے نزدیگ گلیوں میں حد رفتار 30،سروس روڈوں پر حد رفتار 40سے 60کے درمیان مقر ر کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کے احکامات کی روشنی میںوفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ٹریفک کے بہاؤ اور مربوط ٹریفک نظام میں مزید بہتری لانے اورحادثات کی روک تھام کیلئے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں،اسلسلے میں اسلام آباد کیپٹل پولیس کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کی چھوٹی اور بڑی شاہرائوں کیلئے نئے حدرفتارنافذالعمل کر دی گئی ہے،جس کے تحت لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے لیے بڑی شاہرائوں جن میں سری نگر اوراسلام آباد ایکسپریس ہائی وے کیلئے حدرفتار80مقرر ،اس کے ساتھ شاہراہ دستور،جناح ایو نیو، فیصل ایو نیو، خیا بان اقبال پارک روڈ، سیونتھ ایونیو، نائنتھ ایو نیو کیلئے حدرفتار70 اور لہتڑاڑ روڈ، آ ئی جے پی روڈ کیلئے 60 ، اسلام آ باد کی تما م مرکزی شاہرائوں کیلئے50 اور اسلام آباد کے تمام سروس روڈز کے لیے 40 سے 60 حد رفتار مختص کی گئی ہے، اس کے علاوہ تمام گلیاں جن کے نزدیک اسپتال اور اسکول موجود ہے وہاں پر حد رفتار 30 مقرر کی گئی ہے، اس کے علاوہ بھاری ٹریفک کے لیے سری نگر ، اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے،مری روڈ، جناح ایو نیو فیصل ایو نیو، پارک روڈ نائنتھ ایو نیو،سیونتھ ایونیو پر حد رفتار 65 ،اس کے علاوہ لہتڑاڑ روڈ آ ئی جے پی روڈ پر 60مقرر اورتمام سروس روڈکیلئے 40اوران گلیوںجہاں اسپتال اور اسکول موجود ہیں، وہاں پربھاری گاڑیوں کے لیے حد رفتار25 مقررکی گئی ہے، تمام شاہرائوں کی نگرانی سیف سٹی کیمروں سے کی جارہی ہے ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان جاری کئے جائیں گے، حادثات کی روک تھام کے لئے حد رفتار پر عملدرآمد انتہائی ضروری ہے جس کیلئے اسلام آبادکیپٹل پولیس اپنے تما م تر وسائل بروئے کار لارہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے