وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج واشنگٹن ڈی سی میں انجینئر ہانی سالم سونبول، سی ای او اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن،سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے انہیں ملک کی موجودہ میکرو اکنامک صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کو آئی ٹی ایف سی کی حمایت کو سراہا اور آئی ٹی ایف سی کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے ریجنل صدر، ویزا، اینڈریو ٹورے، سے ملاقات میں اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی معیشت کے تمام شعبوں میں امریکی بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت کی توجہ کاروبار دوست ماحول پیدا کرنے پر مرکوز ہے اور تمام تجاویز کا خیر مقدم کرے گی۔ وزیر خزانہ نے واشنگٹن میں مقیم پاکستانی میڈیا کو جاری پروگرام پر عمل درآمد کے لیے پاکستان کے عزم اور حکومت کی اقتصادی ترجیحات کے بارے میں آگاہ کیا۔اس موقع پر، وفد کے ارکان نے ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی (MIGA) کے ساتھ ملاقات کی اور پاکستان میں اس کی نمائش کے فروغ کے لیے مختلف طریقوں کے ساتھ ساتھ مالیاتی مصنوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہونے والے آئی ایم ایف/ورلڈ بینک کے 2022 کے سالانہ اجلاسوں میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے تھے۔ وفد میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان جناب جمیل احمد، سیکرٹری خزانہ جناب حمید یعقوب شیخ، ڈاکٹر کاظم احمدبھی شامل ہیں۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نیازاور ایڈیشنل سیکرٹری، فنانس ڈویژن جناب علی طاہربھی ہمراہ ہیں۔
پاکستان
معیشت و تجارت
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے اجلاس میں شرکت
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 17, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1142 Views
- 3 سال ago