صدر مملکت اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا غُربت کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ غُربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر غربت اور اسکی تمام شکلوں کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں پاکستان غُربت کے خاتمے، عوام کی ترقی و خوشحالی اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا غربت اور افلاس بُنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے سیلاب اور دِیگر قدرتی آفات غربت میں اضافے کی بڑی وجہ ہیں حالیہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافے کا خطرہ ہے لاکھوں گھروں اور لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کی تباہی کی وجہ سے غریبوں پر بوجھ میں اضافہ ہوا ہے پاکستان غربت کے خاتمے، زمین اور ماحول کے تحفظ کے اصولوں پر کاربند رہے گا، صدر مملکت نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان جیسے ترقی پزیر ممالک کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے سیلاب کے پیشِ نظر عالمی برادری کو اپنی ذمے داریوں کا احساس کرنا ہوگا پاکستان نے غربت کے خاتمے کیلئے مُختلف پروگرام شروع کئے غُربت کے خاتمے کیلئے نیشنل رورول سپورٹ پروگرام، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام/احساس پروگرام، صحت کارڈ جیسے مُختلف اقدامات لئے گئے پاکستان مستقبل میں بھی غُربت کے خاتمے کیلئے اقدامات لیتا رہے گا پاکستان میں غربت کے مکمل خاتمے کیلئے خوراک، روزگار، صحت، مکان، انصاف تک رسائی بڑھانے کے ساتھ ساتھ عوام کی سیاسی شمولیت اور اُنکے اختیارات میں اضافہ کرنا ہوگا،
پاکستان
خاص خبریں
غربت اور افلاس بُنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے، صدر مملکت
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 17, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 888 Views
- 4 سال ago

