وفاقی پولیس نے تھا نہ شہزاد ٹاؤن کے مختلف علا قوں اور گر دو نو اح میں سر چ آپریشن کے دوران1 مشکو ک شخص کو تھانہ منتقل ، 22 گھر وں کی جا مع تلا شی اور22 مشکو ک افراد کو چیک کیا ۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پراسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جرائم کے انسدا د اور جرائم پیشہ عنا صر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، تاکہ کسی قسم کے ناخوشگوار واقع سے بچا جاسکے، اس سلسلے میں ڈی ایس پی ، سی ٹی ڈی کے زیرنگرانی مقامی پولیس،سی ٹی ڈی ا ور کوئیک ریکشن ٹیموں نے شہزاد ٹاؤن کے علاقوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشن میں حصہ لیا،سر چ آپریشن کے دوران01مشکو ک کو جانچ پڑتال کے لئے تھانہ منتقل کیا گیا، دوران سر چ آپریشن 22 گھروں کی جا مع تلا شی اور22 مشکو ک افراد کو چیک کیا گیا جبکہ گھروں کی تلاشی کے دوران غیر قانونی ایک موٹر سائیکل برآمد کیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر نا صر خاں نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد کریمینلز کے گرد گھیرا تنگ کرنااور علاقے کی سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشن ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جائیں گے، اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ، قبضہ مافیا، منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے، شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ” پکار- 15 ” پر اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جا سکے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
جرائم
علاقائی
وفاقی پولیس کا تھا نہ شہزاد ٹاؤن کے مختلف علا قوں اور گر دو نو اح میں سر چ آپریشن
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 16, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1457 Views
- 3 سال ago

