کھیل

وقار یونس کی لاہور قلندرز کیخلاف میچ میں سرفراز کی بیٹنگ پر کڑی تنقید

وقار یونس کی لاہور قلندرز کیخلاف میچ میں سرفراز کی بیٹنگ پر کڑی تنقید

قومی کرکٹ ٹیم سابق ہیڈکوچ وقار یونس نے لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی بیٹنگ پر شدید تنقید کی ہے۔سابق کرکٹر نے سرفراز احمد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز کے خلاف گلیڈی ایٹرز کو پہلے ہی کوئی خاطر خواہ آغاز نہ ملا، اسکے باوجود سرفراز احمد نے 28 گیندوں پر 27 رنز بنائے کیوں؟ اس اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ تو کامیابی نہیں مل سکتی۔انہوں نے کہا کہ چھٹے نمبر پر کھیلنے والا پلئیر کم از کم 150 سے 160 کے اسٹرائیک ریٹ سے فنش کرنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن سرفراز تو 100 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیل رہے تھے۔قبل ازیں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی 7 وکٹیں پہلے 10 اوورز میں گر چکی تھیں تاہم سکندر رضا نے 34 گیندوں پر 71 رنز بناکر ٹیم کا اسکور 148 رنز تک پہنچادیا تھا۔جواب میں کوئٹہ نے شاندار آغاز کیا اور پاور پلے کے اندر ایک وکٹ کے نقصان پر 56 رنز بنائے لیکن حارث رؤف نے راشد خان کی جارحانہ بولنگ کی بدولت گلیڈی ایٹرز کی ٹیم محض 131 رنز تک محدود رہی اور میچ گنوا بیٹھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے