اخلاقےات اور قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ہر عہد مےں سقراط جنم لےتے ہےں ،ان کی زندگی غےر منصفانہ نظام حکومت کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے قربان ہو گئی اور وہ سچ کی راہ کے شہےد ہوئے۔انہوں نے ملک چھوڑنا بھی گوارا نہ کےا بلکہ عدالت کے نا انصافی پر مبنی فےصلے کو خندہ پےشانی سے تسلےم کرتے ہوئے تختہ دار پر چڑھ گئے اور وطن کو انارکی اور انتشار سے بچا گئے ۔ےہ تھے ذوالفقار علی بھٹو جنہوں نے اپنا وطن اور رےاست چھوڑنے کی کسی پےشکش کو قبول نہےں کےا اور کہا کہ مےں اےک آمر کے ہاتھوں مرنا پسند کروں گا تارےخ کے ہاتھوں نہےں۔ 70سالہ سقراط بھی 399قبل مسےح کے زمانے مےں اپنے دفاع مےں اےتھنز کی جےوری کے سامنے خود پےش ہوا ۔جےوری501افراد پر مشتمل تھی جنہوں نے اپنی رےاست کے معزز ترےن شہری اور بے لاگ مبصر کو موت کی سزا سنائی ۔آزادی ضمےر کے پےامبر سقراط نے زہر کا وہ پےالہ نوش کےا جو سزائے موت کے مجرموں کےلئے تےار کےا جاتا تھا ۔موت آ گئی لےکن اس کے خےالات امر ہو گئے ۔سقراط نے کہا کہ مےں رحم کی اپےل بھی نہےں کروں گا لےکن اگر مےں نے رحم کی اپےل کی تو مےں علم اور علم کے طفےل جو مےری شہرت قائم ہوئی ہے ان دونوں کو رسوا کروں گا ۔لہذا ممبران جےوری آپ مجھے مےرے دلائل پر پرکھےں ،مجھ پر رحم نہ کرےں ۔سقراط کا اےک ہمدرد و غم خوار دوست کرےٹو قےد خانے مےں اس سے ملاقات کرتا ہے ۔معزز قارئےن کےلئے ان دونوں کی ملاقات اور گفتگو اختصار سے پےش خدمت ہے ۔کرےٹو:۔ سقراط مجھ سے تمہاری طرح ےہ تکلےف اور پرےشانی نہ اٹھائی جاتی ۔مےں تمہاری پر سکون نےند کو حےرت سے دےکھ رہا تھا ۔جس اطمےنان سے تم ےہ تکلےف برداشت کر رہے ہو اس کی مثال مےری نظر سے نہےں گزری ۔سقراط:بھئی کرےٹو جب انسان مےری عمر کو پہنچ جائے تو اسے اس خےال سے نہےں کڑھنا چاہےے کہ موت قرےب آ رہی ہے ۔کرےٹو:۔مےرے پےارے سقراط مےں اےک بار پھر التجا کرتا ہوں کہ مےری بات مانو اور ےہاں سے نکل بھاگو ۔اگر تم مر گئے تو صرف ےہی نہےں کہ مےرا اےک دوست جاتا رہے گا جس کا کوئی بدل نہےں ہو سکتا بلکہ اےک خرابی ہے جو لوگ تم کو اور مجھ کو نہےں جانتے وہ سمجھےں گے کہ اگر مےں روپےہ خرچ کرنے پر تےار ہو تا تو تمہےں مےں بچا سکتا تھا مگر مےں نے پرواہ نہےں کی ،اب بتاﺅ اس سے بڑھ کر کوئی ذلت ہو سکتی ہے کہ مےرے متعلق سمجھا جائے کہ مےں روپے کو اےک دوست کی جان سے زےادہ عزےز رکھتا ہوں ۔لوگ تو کبھی نہےں مانےں گے کہ مےں چاہتا تھا تم بھاگ جاﺅ مگر تم نے انکار کر دےا ۔سقراط :۔پےارے کرےٹو مےری طبےعت ہمےشہ سے عقل کی راہ پر چلتی ہے جو غور کرنے کے بعد مجھے سب سے بہتر معلوم ہو ۔اس مصےبت کے پےش آنے کی وجہ سے ےہ نہےں ہو سکتا کہ مےں اپنے قول سے پھر جاﺅں اور ان اصولوں سے جن کی مےں اب تک قدر کرتا رہا ہوں ۔اب بتاﺅ کرےٹو کہ اگر انسان کا وہ اعلیٰ جوہر برباد ہو جائے جو عدل سے بنتا ہے اور ظلم سے بگڑتا ہے ،کےا ہم انسان کے اس جوہر کو خواہ وہ کچھ بھی ہو جس کا تعلق عدل اور ظلم سے ہے جسم سے کم تر سمجھتے ہےں ؟
کرےٹو ہر گز نہےں ۔پھر کےا اسے جسم سے برتر سمجھتے ہےں ؟کرےٹو بدرجہابہتر ۔سقراط :۔تو مےرے دوست ہمےں اس کی پرواہ نہےں کرنی چاہےے کہ عام لوگ ہمارے متعلق کےا کہتے ہےں ۔اچھی زندگی، عدل اور باعزت زندگی کا نام ہے ۔ےہ چےزےں جن کا تم ذکر کرتے ہو ےعنی روپے کا سوال ،بے عزتی کا ڈر ،بچوں کی تعلےم کا خےال ،مےرے نزدےک صرف عوام کے نظرےات ہےں ۔وہ تو اگر ان کے امکان مےں ہو ،لوگوں کو زندہ کرنے پر اسی طرح مستعد ہو جائےں جس طرح قتل کرنے پر مستعد ہو جاتے ہےں ۔کےا انسان کو وہی کرنا چاہےے جسے وہ حق مانتا ہے ےا حق کو چھوڑ دےنا چاہےے ۔مےں اہل اےتھنز کی مرضی کے خلاف قےد خانے سے چلا جاﺅں تو کےا ان لوگوں کے خلاف بے انصافی ہو گی ےا نہےں ےا ان اصولوں سے غداری نہےں جنہےں ہم قرےن انصاف تسلےم کر چکے ہےں ۔فرض کرو مےں فرار ہونے پرتےار ہوں اور قوانےن اور حکومت مجھ سے باز پرس کرتے ہےں اور کہتے ہےں کہ بتاﺅ سقراط ےہ تم کےا غضب کرتے ہو کہ تم اپنے اےک فعل سے ہم سب کو تباہ نہےں کر رہے ہو ۔کل قوانےن اور رےاست کو ،کےا تم سمجھتے کہ کےا وہ رےاست قائم رہے گی جس مےں قانون کے فےصلے کوئی طاقت نہےں رکھتے اور افراد انہےں پےروں تلے روند ڈالتے ہےں ۔اگر کوئی فرد قانون کی حماےت مےں کہے گا کہ اس قانون کی خلاف ورزی نہےں کرنی چاہےے تھی ،کےا ہم ےہ جواب دےں گے کہ عدالت نے ہمےں خلاف انصاف سزا دی ہے ۔قانون پوچھے گا کےا ہمارا تمہارا ےہی معاہدہ تھا ےا تم اس کے پابند تھے کہ رےاست جو سزا دے گی اسے برداشت کرو گے لےکن اب قوانےن کا احترام کرنے کی بجائے انہےں مٹانے کے درپے ہو اور وہ حرکت کر رہے ہو جو اےک ادنیٰ غلام ہی کر سکتا ہے ےعنی بھاگ کر جا رہے ہو اور ان تمام معاہدوں سے پھرے جاتے ہو جو تم نے شہری کی حےثےت سے کئے تھے ۔ذرا سوچو تو اگر اس طرح کی غلطی کرو گے تمہارے دوست جلا وطن کر دئےے جائےں گے ،حق ملکےت سے محروم اور اپنی ملکےت کھو بےٹھےں گے ۔جب بھاگ کر مےگارا پہنچو گے تو ان کی حکومت تمہارے خلاف ہو گی اور سب دوست شہری تمہےں قانون کا جڑ کھودنے والا سمجھ کر بری نظر سے دےکھےں گے اور ججوں کے دل مےں اس بات کی تصدےق ہو جائے گی کہ ان کی تمہےں سزا دےنا بالکل بجا ہے ۔وہ تمہارے قےد خانے سے فرار کا قصہ سن کر بہت محظوظ ہوں گے اور اس مےں زےب داستاں کےلئے بہت سی باتوں کا اضافہ کر دےں گے کہ تم نے کس طرح بکری کی کھال اوڑھ رکھی تھی ےا کوئی بہروپ اختےار کر رکھا تھا جےسا کہ معزز شخص شکل بدلنے کےلئے کےا کرتے ہےں ۔کےا تمہےں کوئی شخص ےہ پوچھنے والا نہ ہو گا کہ تھوڑے دن زندہ رہنے کی حقےر خواہش کی بنا پر تمہےں اس بڑھاپے مےں مقدس ترےن قانون توڑتے ہوئے شرم نہےں آتی ۔تمہےں بہت سی ذلت آمےز باتےں سننا پڑےں گی ۔
تم زندہ رہو گے مگر کس حالت مےں ،سب لوگوں کے خوشامدی اور خدمت گار بن کر ،گوےا تم نے محض پےٹ بھرنے کی خاطر پردےس کا سفر اختےار کےا اور ےہ تمہارے عدل و خےر کے اعلیٰ خےالات کہاں چلے جائےں گے ۔لہٰذا سقراط زندگی اور بچوں کو مقدم اور عدل کو موخر نہ سمجھو تا کہ عالم زہرےں کے حاکموں کی نظر مےں تمہارا عمل صحےح ٹھہرے اور تمہارے متعلقےن کو اس دنےا مےں زےادہ خوشی و پاکی اور نےکی مےسر ہواور دوسری دنےا مےں بھی زےادہ سعادت ۔ےقےن جانو کہ نےک آدمی پر کوئی مصےبت نہےں آ سکتی نہ زندگی مےں نہ مرنے کے بعد ،مجھے صاف نظر آ رہا ہے وہ وقت آ گےا ہے جب مےرے لئے ےہی بہتر تھا کہ مر کر دنےا کے جھگڑوں سے چھوٹ جاﺅں ۔مےں ان لوگوں سے جنہوں نے مےرے لئے سزا تجوےز کی ےا ان سے جنہوں نے مےرے لئے استغاثہ کےا خفا نہےں ہوں ۔رخصت کا وقت آ گےا ہے اور اب ہم اپنی راہ جاتے ہےں ،مےں مرنے کےلئے اور تم جےنے کےلئے ۔دونوں مےں کےا چےز بہتر ہے ےہ خدا ہی جانتا ہے ۔
کالم
وہ وقت آ گےا ہے
- by Daily Pakistan
- مارچ 12, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 487 Views
- 2 سال ago