پاکستان

ویڈیو لنک پیشی ، بانی پی ٹی آئی کی تصویر وائر ل ہونے کی تحقیقات شروع

ویڈیو لنک پیشی ، بانی پی ٹی آئی کی تصویر وائر ل ہونے کی تحقیقات شروع

پی ٹی آئی کے بانی کی تصویر وائرل ہونے کے بعد سپریم کورٹ انتظامیہ نے تحقیقات شروع کر دیں۔ سی سی ٹی وی کیمرہ دیکھ کر تصویر وائرل کرنے والے شخص کی شناخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، پولیس تصویر وائرل کرنے والے کے خلاف کارروائی کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تصویر کمرہ عدالت کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لی گئی، تصویر وائرل ہونے کے بعد عدالت میں پی ٹی آئی بانی کی ویڈیو کا سائز کم کر دیا گیا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی بانی نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے کیس میں آج ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے