ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن میں گل یوسف عرف سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے۔آپریشن 4 اور 5 جنوری کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارا گیا دہشت گرد گل یوسف دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔گل یوسف ٹانک اور ڈی آئی خان میں دہشت گرد حملوں سمیت معصوم شہریوں کے قتل اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق انتہائی مطلوب دہشت گرد گل یوسف کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔ترجمان کے مطابق ٹانک کے مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن اور امن و امان کی بحالی کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔
پاکستان
جرائم
ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے
- by Daily Pakistan
- جنوری 5, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 921 Views
- 1 سال ago