اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے الیکشن ٹربیونل کو تبدیل کرنے کی درخواستوں پر سماعت میں الیکشن کمیشن نے عامر مغل کو جواب جمع کرانے کے لیے 17 اکتوبر تک کا وقت دے دیا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے اسلام آباد کے 3 حلقوں کے الیکشن ٹربیونل میں تبدیلی کی درخواستوں کی سماعت کی، امیر مغل کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ اور انجم عقیل خان کے وکیل بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔الیکشن کمیشن کیس کی سماعت میں وکیل فیصل چوہدری اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے کہا کہ مجھے انجم عقیل خان کے صاحبزادے نے بتایا ہے کہ ان سے رابطہ نہیں ہو رہا، الیکشن کمیشن نے عملے کو گزشتہ سماعت کا حکم نامہ پڑھنے کی ہدایت کی، جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ آپ نے کیا کیا؟ چاہتے ہیں؟
پاکستان
جرائم
ٹربیونل تبدیلی کیسز، عامر مغل کو جواب جمع کرانے کیلئے 17 اکتوبر تک کی مہلت
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 9, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 469 Views
- 1 سال ago

