دنیا

ٹرمپ پر حملہ کرنیوالے کے گھر سے بم بنانے کا سامان برآمد ، پینٹا گون

ٹرمپ پر حملہ کرنیوالے کے گھر سے بم بنانے کا سامان برآمد ، پینٹا گون

امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرحملہ کرنے والے کے گھر سے بم بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے۔پینٹاگون نے بیان میں کہ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور تھامس کروکس کا کوئی فوجی بیک گرانڈ نہیں تھا اور نہ ہی اس نے فوجی تربیت حاصل کی تھی۔ تھامس کروکس کے ریکارڈ کی تمام متعلقہ اداروں سے چھان بین کر لی گئی ہے۔ ٹرمپ کے حملہ آور کے گھر کی تلاشی کے دوران بم بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے۔ حملہ آور کی گاڑی میں بھی دھماکاخیز موجود تھا جو ٹرمپ کی ریلی کے مقام سے نزدیک پارک تھی۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی تحقیقات کرنے والے وفاقی تحقیقاتی بیورو(ایف بی آئی) نے کہا ہے کہ ٹرمپ پرحملے کی تحقیقات داخلی دہشت گردی کے طور پر کر رہے ہیں۔ اب تک کی تحقیقات کے مطابق حملہ آورکا کوئی ساتھی نہیں تھا اور اس نے یہ حملہ اکیلے کیا۔ حملے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہیں تاکہ حملے کے مقاصد کا تعین کیا جا سکے۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرگزشتہ روز ایک انتخابی ریلی کے دوران 20 سالہ نوجوان تھامس میتھیو کروکس نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔ حملہ آور پولیس کی جوابی فائرنگ میں مارا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے