کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ، دوسرا میچ، نیدرلینڈز کی متحدہ عرب امارات کو 3 وکٹوں سے شکست

ٹی 20 ورلڈ کپ، دوسرا میچ، نیدرلینڈز کی متحدہ عرب امارات کو 3 وکٹوں سے شکست

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں نیدرلینڈز نے متحدہ عرب امارات کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

گی لونگ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ٹاس جیت کے پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا، جو غلط ثابت ہوا۔

متحدہ عرب امارات کی ٹیم مقررہ 20 اووروں میں 8 وکٹوں کے نقصان پر محض 111 رنز بنا سکی، محمد وسیم نے 41 رنز کی اننگز کھیلی، دیگر بلے بازوں میں چراغ سوری 12، کاشف داؤد 15، ورتایا اروند 18، زاور فرید 2، جبکہ کپتان رضوان محض ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے، نیدرلینڈز کی جانب سے بس ڈی لیڈز نے 3، فریڈ کلاسن 2 جبکہ رولف وین ڈر مروی ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

مختصر ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کا آغاز اچھا نہ تھا، اوپنر وکرم جیت سنگھ 10، میکس او ڈاؤڈ 23 رنز بنا کر جلد وکٹیں گنوا بیٹھے، دیگر بلے بازوں میں بس ڈی لیڈز 14، کولن ایکرمین 17، ٹام کوپر 8، رولف وین ڈر مروی 0 بنا کر آؤٹ ہوئے۔

میچ کے اختتامی لمحات میں سکاٹ ایڈورڈز اور ٹِم پرنگل نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 27 رنز جوڑے، جس کے باعث ان کی ٹیم جیتنے میں کامیاب ہوئی، عرب امارات کی طرف سے جنید صدیق 3، جبکہ باسل حمید، ظہور خان اور افضل خان ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri