آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کو اپنے پہلے وارم اپ مقابلے میں انگلینڈ کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست ہو گئی۔
برسبین میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین بڑے میلے کا وارم اپ مقابلہ کھیلا گیا، بارش سے متاثرہ مقابلے میں پاکستان نے 19 اووروں میں 8 وکٹ کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔
کپتان بابر اعظم نے اس میچ کے لیے آرام کیا اور ان کی جگہ شاداب خان نے کپتانی کے فرائض انجام دیے، شان مسعود نے اوپننگ کرتے ہوئے 7 چوکوں کی مدد سے 22 گیندوں پر 39 رنز بنائے، حیدر علی نے 18 رنز کی اننگز کھیلی۔
ان کے علاوہ شاداب خان نے 14، افتخار احمد نے 22، خوشدل شاہ نے صفر، آصف علی نے 14، محمد نواز نے 10، محمد وسیم جونیئر نے 26 رنز بنائے، نسیم شاہ 2 اور حارث رؤف ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ڈیوڈ ویلی نے 2 جبکہ بین سٹوکس، سیم کرن، کرس جورڈن اور معین علی نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔
جواب میں انگلش ٹیم نے 161 رنز کا ہدف آسانی سے 4 وکٹ کے نقصان پر 14 اعشاریہ 4 اووروں میں حاصل کر لیا، ہیری بروک نے 45 اور سیم کرن نے 33 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، فل سالٹ 1، الیکس ہیلز 9، بین سٹوکس 36 اور لیام لیونگسٹون 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 2، نسیم شاہ اور شاداب خان نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔