کھیل

ٹی20بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ:بھارت نے پاکستان کو ویزے جاری نہ کیے

t20

اسلام آباد:ٹی 20بلائنڈ کرکٹ ورلڈ آج سے بھارت میں شروع ہورہا ہے لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کو تاحال ویزے جاری نہ کیے گئے۔بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے قومی کرکٹرز کی پاسپورٹس بھی واپس نہیں کیے گئے۔افتتاحی تقریب آج بھارتی شہر دہلی میں منعقد ہوگی۔بلائنڈ ورلڈ کپ میں بھارت،پاکستان،آسٹریلیا،بنگلہ دیش،سری لنکا،جنوبی افریقہ اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلا میچ7دسمبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلنا تھا جبکہ روایتی حریف بھارت کے خلاف8دسمبر کو بڑا ٹاکرا ہونا تھا۔پاکستان دوسرے ٹی 20بلائنڈ ورلڈ کپ میں رنر آپ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے