پاکستان

پارٹی مؤقف کیخلاف بات کرنے پر میجر (ر) خرم حمید کی بنیادی رکنیت ختم

پارٹی مؤقف کیخلاف بات کرنے پر میجر (ر) خرم حمید کی بنیادی رکنیت ختم

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی رہنما میجر (ر) خرم حمید خان روکھڑی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے میانوالی کے ضلعی صدر سلیم گل خان نے بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خرم حمید روکھڑی کی بنیادی رکنیت پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر ختم کی گئی، انہوں نے پارٹی اجازت کے بغیر میڈیا پر پی ٹی آئی کے مؤقف کے خلاف بات کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے قریبی ساتھی میجر ریٹائرڈ خرم حمید روکھڑی نے انکشاف کیا تھاکہ انہوں نے عمران خان کے کہنے پر میجر جنرل فیصل نصیر سے 3 مرتبہ ملاقات کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے