پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں کاروبار کا آج بھی منفی رجحان ہے۔بازارِ حصص کے 100 انڈیکس میں 320 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔اس کمی کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 424 پوائنٹس پر آ گیا۔آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 649 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 745 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔گزشتہ روز حصص بازار میں 40 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 20 ارب روپے سے زائد رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 120 ارب روپے کم ہو کر 13 ہزار 933 ارب روپے ہو گئی تھی۔ دوسری جانب انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 95 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پرانٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 4 پیسے کا تھا۔
معیشت و تجارت
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس میں 320 پوائنٹس کی کمی
- by Daily Pakistan
- فروری 4, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 9 Views
- 2 گھنٹے ago