پاکستان معیشت و تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 163 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 163 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے۔بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 163 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 16 ہزار 7 پر آ گیا ہے۔اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 424 پوائنٹس کی بلندی کو بھی چھو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 844 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ادھر انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 65 پیسے کا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے