پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں7 وکٹوں کے نقصان
پر 499رنز بنا لیئے۔امام الحق،عبداللہ شفیق اور کپتان بابر اعظم نے سنچریاں سکور کیں۔پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 181 رنز سے اپنے کھیل کا آغازکیا۔پاکستان نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 225 رنز بنائے۔ 225 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی ،عبد اللہ شفیق 114 رنز بناکرول جیکس کی گیند پر وکٹ کیپر اولی پوپ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے،ان کے بعد اظہر علی بیٹنگ کیلئے آئے۔ 245 رنز کےمجموعی سکور پرپاکستان کی دوسری وکٹ گرگئی،دوسرے اوپنر اما م الحق 121 رنز بنا کر جیک لیچ کی گیند پر رابنسن کے ہاتھوں باونڈری پر کیچ ہو گئے،اس موقع پر کپتان بابر اعظم بیٹنگ کیلئے آئے۔ 290 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی تیسری وکٹ گر گئی،اظہر علی 27 رنز بنا کرجیک لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے۔ان کےبعد سعود شکیل بیٹنگ کیلئے آئے۔کھانے کے وقفے پر پاکستان کا سکور 3 وکٹوں کے نقصان پر298رنز تھا۔چائے کے وقفے کے بعد کپتان بابر اعظم نے سنچری بنا لی،انہوں نے 126 گیندوں پر13چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سنچری بنائی۔یہ ان کی 8 ویں ٹیسٹ سنچری ہے۔پاکستان نے چائے کے وقفے پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 411 رنز بنا لیئے تھے۔413رنز کےمجموعی سکور پر پاکستان کی چوتھی وکٹ گر گئی،سعود شکیل 37 رنزبنا کر رابنسن کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔اس موقع پرمحمد رضوان بیٹنگ کے لیئے آئے۔473 رنز پر پاکستان کی پانچویں وکٹ گر گئی،کپتان بابر اعظم 136 رنز بنا کر ول جیکس کی گیند پر جیک لیچ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ان کے بعد سلیمان علی آغا بیٹنگ کیلئے آئے۔475 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی چھٹی وکٹ گر گئی ،محمد رضوان 29 رنز بناکر اینڈریسن کی گیند پر بین اسٹوکس کے ہاتھوں کیچ ہو گئے،ان کے بعد نسیم شاہ بیٹنگ کیلئے آئے۔ 497 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی ساتویں وکٹ گر گئی۔نسیم شاہ 15 رنز بنا کر ول جیک کی گیند پر جیک لیچ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔اس موقع پر زاہد محمود بیٹنگ کیلیئے آئے۔پاکستان نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگ میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز بنا لیئے۔سلیمان علی آغا 10 رنز جبکہ زاہد محمود ایک رن ب ا کر کریز پر موجود ہیں۔تیسرے روز بھی 14 اوورز کا کھیل نہیں ہوسکا۔پاکستان نے 200 رنز 57۔4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے، 250 رنز 72۔4 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر،300 رنز 83۔2 اوورز میں 3 وکٹوں کےنقصان پر، 350 رنز 97۔1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ، 400 رنز 111 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر اور450 رنز 119۔2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کیئے۔
پاکستان
کھیل
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں7 وکٹوں کے نقصان پر 499رنز بنا لیئے
- by Daily Pakistan
- دسمبر 4, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 871 Views
- 2 سال ago