پاکستان اور سری لنکا کے مابین ایشیاکپ کا فائنل(آج) اتوار کو دبئی کے انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، تاریخ پر نظر دوڑائی جائے تو پاکستان کرکٹ ٹیم محض دو بار ایشیاکپ کا ٹائٹل حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکی ہے، بھارت نے ٹورنامنٹ میں 7مرتبہ کامیاب ہوا جبکہ سری لنکن ٹیم نے 5مرتبہ ٹرافی جیتی،قومی ٹیم نے سال 2000اور 2012میں ایشیاکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، سال 2012کے فائنل میں بنگلادیش کوشکست ہوئی تھی۔فائنل کے لیے پاکستان ٹیم میں کم از کم دو تبدیلوں کا امکان ہے، سری لنکا کے خلاف سپر فور کے میچ میں شاداب خان اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا تھا اور ان کی جگہ حسن علی اور عثمان قادر کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا تھا،سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل میچ کے لیے شاداب خان اور نسیم شاہ کی پلیئنگ الیون میں واپسی ہو گی،دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ کے لیے فخر زمان اور مڈل آرڈر کا تسلسل کے ساتھ رنز نہ کرنا بھی پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔
کھیل
پاکستان اور سری لنکا کے مابین ایشیاکپ کا فائنل آج دبئی کے انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
- by Daily Pakistan
- ستمبر 11, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 837 Views
- 2 سال ago