۔پاکستان پرامن ملک ہے ، دہشتگردی سے نجات حاصل کرنے کیلئے فوج نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے فوج نے بڑی قربانیاں دی ہیں، اس مو قع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ لوگوں کو فخر ہونا چاہیے کہ آپ اس عظیم فوج کا حصہ بننے جا رہے ہیں، اس ادارے سے پاس آؤٹ ہونا بڑے فخر کی بات ہے، 146ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کامعائنہ کرنا باعث فخرہے۔
آرمی چیف نےکہا کہ میں برادر ممالک کے کیڈٹس کو بھی پاکستان ملٹری اکیڈمی میں ملٹری ٹریننگ کی تکمیل پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس شاندار ادارے سے گریجویٹ ہونا بہت اعزاز اور فخر کی بات ہے۔آج میں یہ فخر آپ کے روشن و تابندہ چہروں پر دیکھ سکتا ہوں، جیسے کہ یہ چمک میں یہاں بیٹھے آپ کے پیاروں کے چہروں پر بھی دیکھ سکتا ہوں۔بے مثال محنت کرنے پر آپ اس کے مستحق ہیں جبکہ اہل خانہ بھی، جنہوں نے ٹریننگ کے دوران صبر سے کام لیتے ہوئے آپ کی مسلسل حمایت جاری رکھی۔
سپہ سالار نے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو فخر ہونا چاہیے کہ آپ اس عظیم فوج کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔ اس ادارے سے پاس آؤٹ ہونا بڑے فخر کی بات ہے، جس کی روایتی اور غیر روایتی دونوں ہی میدانوں میں کامیاب مہمات کی ایک طویل فہرست ہے۔ 146ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کامعائنہ کرنا باعث فخرہے۔آرمی چیف نے کہا کہ ہ فوج نے پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلانے کے لیے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں۔ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو بھی ملکی سالمیت کے لیے قربانیاں دینا ہوں گی۔ آرمی چیف نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو فخر ہونا چاہیے کہ آپ ایک عظیم بہادر فوج کا حصہ بننے جا رہے ہیں ۔ 42 سال پہلے میں نے بھی اسی ادارے سے ٹریننگ حاصل کی تھی۔ تب میں نے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اس عظیم فوج کو کمانڈ کروں گا۔
پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بہترین فوج کا حصہ بننے کے لیے کارکردگی پرتوجہ دینی ہوتی ہے ۔ پاکستان آرمی نے پچھلی 2 دہائیوں میں دہشت گردی کی لعنت کے سیلاب کا رخ کامیابی سے موڑ دیا اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ منظم دہشت گردی کو پاکستان سے ہمیشہ کے لیے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور ہمسائیوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے ۔ہمسایوں کے ساتھ تمام مسائل پرامن طور پر حل کرنے کے خواہاں ہیں۔
پاس آؤٹ ہونے والے نوجوان کیڈٹس جمہوری اداروں کا احترام کریں اور فیک نیوز پر توجہ نہ دیں اور وہ مادر وطن کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور آئین کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہیں۔ ملک کا وقار، سلامتی اور تحفظ محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے ’’کہ اپنے عوام کی مسلسل حمایت کی بدولت مسلح افواج کسی بھی ملک، گروہ یا قوت کو پاکستان کو سیاسی یا اقتصادی طور پر غیر مستحکم کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گی۔
پاکستان
پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور ہمسائیوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے، آرمی چیف
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 8, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 582 Views
- 2 سال ago