خاص خبریں

پاکستان خطے میں امن وسلامتی کی خاطر بات چیت کیلئے تیار ہے: وزیراعظم

پاکستان خطے میں امن وسلامتی کی خاطر بات چیت کیلئے تیار ہے: وزیراعظم

تہران:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن وسلامتی کی خاطر بات چیت کیلئے تیار ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں شہبازشریف کا ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ہمراہ میڈیا سیگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران کا دورہ کرکیدلی مسرت ہوئی، ایران کوہم اپنا دوسرا گھرسمجھتیہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی صدرکیساتھ تعمیری اورمفید بات چیت ہوئی، دوران گفتگو دوطرفہ تعلقات کیتمام پہلوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ تجارت،سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کووسعت دینیپراتفاق ہوا۔ پاکستان اورایران کیگہرے تاریخی،مذہبی اورثقافتی تعلقات ہیں، دونوں ملکوں نیمختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ دینے پر اتفاق رائے کیا۔
ایرانی صدرکیپاکستانی عوام کیلییجذبات پرمشکورہوں ڈاکٹرمسعود پزشکیان نے فون کرکے خطے میں کشیدگی پرگہری تشویش کا اظہار کیا، ایرانی وزیرخارجہ عراقچی بہترین سفارت کارہیں۔ہماری بہادر مسلح افواج نے بھارتی جارحیت پر دلیرانہ کارروائی کی، مسلح افواج نیاپنیعوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کی، پاکستان پرامن ملک ہیاور خطیمیں امن وسلامتی چاہتا ہے، امن کی خاطر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
پانی کے مسئلے،انسداد دہشت گردی کے معاملے پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، جارحیت ہو گی تو ہم اس کا بھرپورجواب دیں گے، مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، غزہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، غزہ میں50ہزارسیزیادہ لوگوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔
وقت کا تقاضا ہیکہ عالمی برادری غزہ میں فوری اوردیرپا جنگ بندی یقینی بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے