ملک میں دھماکے ہو رہے ہیں بدامنی بڑھ رہی ہے تو دوسری طرف ہمیں معاشی اقتصادی اور پسماندگی سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے اور یہ آج سے نہیں جب سے پاکستان بنا تب سے ہم ان مسائل کے بھنور میں پھنسے ہوئے ہیں76سالوں سے ملک کو امن نصیب نہیں ہوا اور نہ ہی یہاں کے لوگوں کو انکا حق مل سکا کیونکہ ہمارے پاس اکثریت کرپٹ لوگوں کی ہے کوئی پانامہ لیکس کا چیمپئن ہے تو کسی نے بنک ڈیفالٹرکا تاج اپنے سر پر سجایا ہوا ہے دنیا میں بطور مسلمان ہمیں بدنام کرنے کی کوشش ہو رہی ہے ہمارے وزیر خارجہ دورے پہ دورہ کرکے عوام کے خون پسینے کی کمائی فراغ دلی سے خرچ کررہے ہیں ہمارے سیاسی جمہوری حکمرانوں سمیت بیوروکریسی نے بھی اس بہتی گنگا میں خوب ہاتھ دھوئے پولیس کا حشر تو سب نے دیکھ لیا کہ کچے کا علاقہ ڈاکوﺅں سے خالی نہیں کرواسکی اور پکے کے ڈاکو بھی دن بدن حاوی ہوتے جارہے ہیں اس میں صبر ،جرات اور کمال ہے تو پاکستان کی عوام جو گھٹ گھٹ کر جیتے ہیں لیکن کوئی غلط کام نہیں کرتے حالات سے تنگ آکر خود کشی کرجاتے ہیں لیکن کسی کا گلا نہیں کاٹتے یہ صبر اور استقامت جس دن عوام سے اٹھ گیا تو پھرکہیں ہمارا حشر بھی ان ممالک کی طرح نہ ہو جائے جو اس وقت دنیا کے ٹاپ ٹین جسم فروشی،چوری وڈکیتی ،قتل وغارت اور شراب نوشی میں سر فہرست ہیں اگر ان جرائم والے ممالک پر نظر دوڑائیں تو پاکستان ایک مثالی اسلامی ملک ہے لیکن ہمارے حکمران مثالی نہیں بن سکے دنیا میں اس وقت چوری اور ڈکیتی میں جو ٹاپ تین ممالک ہیں ان میں ڈنمارک اور فن لینڈ (عیسائی)، زمبابوے، آسٹریلیا ، کینیڈا ، نیوزی لینڈ، ہندوستان، انگلینڈ، امریکہ، سویڈن اور جنوبی افریقہ شامل ہیں اگر شراب نوشی کرنےوالے ممالک کی فہرست دیکھیں تو مالڈوو،بیلاروس، لیتھوانیا ، روس،جمہوریہ چیک، یوکرین، آندور، رومانیہ، سربیا اور آسٹریلیا سب سے آگے ہیںجسم فروشی میں اس وقت تھائی لینڈ، ڈنمارک، اٹلی،جرمنی ، فرانس، ناروے، بیلجیئم، اسپین، امریکہ اور فن لینڈ شامل ہیں اگر قتل وغارت کے حوالہ سے دیکھیں تو پہلے دس ممالک میں ان ممالک کے نام آتے ہیں ہونڈوراس، وینزویلا، بیلیز، ایل ساوڈور،گوئٹے مالا ، جنوبی افریقہ،سینٹ کٹس اینڈ نیوس،بہاماس، لیسوتھو اورجمیکا نیا میں خطرناک غنڈہ گردی کرنےوالا کوئی بھی گروپ پاکستان سے تعلق نہیں رکھتا اس وقت دنیا میں جن گروپوں نے دہشت پھیلائی ہوئی ہے ان میں یاکوزہ، ایگبرس، واہ سنگ،جمیکا پوسی، پریمیرو، آریائی اخوان، خون، 18 ویں اسٹریٹ گینگ، منگکی اور مارا سالاروتھا ہیں پاکستان میں منشیات بہت بڑے پیمانے پر پی اور فروخت کی جاتی ہیں اورمبینہ طور پر پولیس اس معاملہ میں انکی پوری رہنمائی کرتی ہے اس حوالہ سے میں کئی بار لکھ بھی چکا ہوں بلکہ ایک ایس ایچ او کا ذکر بھی کرچکا ہوں جو منشیات فروشوں سے اپنا حصہ لیکر انہیں چھور بھی دیتا ہے تاکہ وہ نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے تک پہنچا سکیں لیکن اس کے باوجود شکر ہے اللہ تعالیٰ کا کہ ہم دنیا کے دس بڑے منشیات فروشوں میں شامل نہیں ہیں اس وقت دنیا کی منشیات پر جن کا قبضہ ہے ان میں پابلو اسکوبار (Pablo Escobar) کولمبیا، اماڈو کیریلو (Amado Carrillo Fuentes) میکسیکو، کارلوس لیہڈر (Carlos Lehder) جرمن (عیسائی) ، گریسیلڈا بلانکو (Griselda Blanco) کولمبیا ، جوکون گزمین (JoaquínGuzmán) میکسیکو اور رافیل کیرو (Rafael Caro Quintero) میکسیکوشامل ہیں یہ بھی اللہ پاک کا احسان ہے کہ ان بدنام ترین کاموں والے ممالک اور گروپوں میں ایک بھی مسلمان ملک یا گروپ شامل نہیں ہے لیکن اسکے باوجود ہم آئے روز بم دھماکوں کا ایندھن بنتے ہیں مغربی اور مشرقی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسلام دنیا میں ہر طرح کی دہشت گردی کا سبب ہے اس بنا پر بہت سے سادہ لوح اور نادان مسلمان بھی ان بے بنیاد اور کھوکھلے دعووں پر یقین کرلیتے ہیں اپنے مذہب اسلام پر فخر کیجئے اسلام خوشحالی ، سلامتی اور امن و غیرت کا درس دینے والا سچا دین ہے ہم مہمان نواز لوگ اور قدروں والے لوگ ہیں اسی لیے تو دنیا کے تمام ممالک کا سفر کرنےوالی کم عمر ترین سیاح لیگزی ایلفرڈ نے پاکستان کو 5بہترین ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے جہاں وہ آنکھ بند کرکے دوبارہ بھی جانا چاہیں گی سیاحت کی غرض سے کم عمری میں ہی نگر نگر گھومنے والی اور ممالک و اقوام کا تجزیہ کرنے والی سیاح لیگزی ایلفرڈ نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز بھی حاصل کر رکھا ہے الیگزی ایلفرڈ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ عالمی سطح پر پاکستان میں سیاحت کے بارے میں منفی رائے دی جاتی ہے جب کہ میری نظر میں ایسا کچھ نہیں پاکستان سیاحت کے لیے بہترین اور محفوظ ملک ہے سیاحت کی شعبے میں انتہائی کم عمری میں یہ مقام حاصل کرنےوالی لیگزی ایلفرڈ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ان 5ممالک کی فہرست جاری کی جہاں وہ آنکھ بند کر کے دوبارہ بھی جانے کو تیار ہیں جس کی وجہ ان 5 ممالک کے لوگوں کی مہمان نوازی اور قدرتی حسن ہے ۔ان ممالک کا سفر لیگزی ایلفرڈ کےلئے حیران کن رہا ہے۔ 5ممالک کی اپنی اس فہرست میں خاتون سیاح نے پاکستان کو سرِ فہرست رکھا ہے لیگزی ایلفرڈ کے مطابق مہمان نوازی اور وسیع تر خوبصورت و دلفریب مناظر کے باعث پاکستان حیران کن اور توقع سے بڑھ کر ملک ہے آپ گلگت جائیں تو یوں لگتا جیسے یہ لوگ ہی اور ہیں چلاس کراس کریں تو گنی پیٹرول پمپ پر قائم الدین سیاحوں کے استقبال کے موجود ہوتا ہے یوں لگتا جیسے کسی اور ملک میں داخل ہو گئے جھیل سیف الملوک، نلتر جھیل ، کرسٹل جھیل ،رینبو جھیل اور دیو سائی جاتے ہوئے گاڑی نیچے کھڑی کر کے جیپ وغیرہ پر جانا پڑتا ہے آپ گاڑی کھلی چھوڑ کر چلے جائیں واپسی پر ٹشو کا ڈبہ بھی غائب نہیں ہوگا غربت ان علاقوں میں بھی ہے مگر چوری ڈکیتی رہزنی بالکل نہیں اتنے مہمان نواز لوگ پاکستان کے کسی خطے میں نہیں ملیں گے آپ راستہ پوچھیں آپ کے پاس آ کر ایسے گائیڈ کریں گے جیسے ہم سے زیادہ انہیں فکر ہے ہماری چہرے پر مسکراہٹ اور سر سر کہہ کر بات کرینگے جب تک آپ کو راستہ سمجھ نہیں آئے گا بتاتے رہیں گے کرائم ریٹ تقریبا زیرو ہے تھانے کی پولیس کو ہائی ویز پر لگایا ہوا کیونکہ تھانوں میں کوئی کام ہی نہیں ہے انکا کام بس ٹورسٹ کی ہیلپ ہے راستے کے ہوٹل میں سٹے کریں وہ خوبانیاں اور چیری آپ کو خود لا کر دیں گے وہ بھی بالکل مفت راستے میں گاڑی خراب ہو جائے تو چھیننے والے نہیں آتے بلکہ مقامی لوگ مکینک کو لیکر خود پہنچ جاتے ہیں اور ٹھیک کرنے کے پیسے بھی نہیں لیتے اسی لیے تو پاکستان دنیا کا نمبر ون پر امن سیاحتی ملک ہے بس حکمران اچھے نہیں ملتے ورنہ ہم ہر اچھے کام میں دنیا کے پہلے نمبر نظر آتے حسب معمول آخر میں اچھے کام کی تعریف وہ کسی نے بھی کیا ہوپنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے میٹرو بس کو کالا شاہ کاکو تک لے جانے کا اعلان کیا ہے جس سے عام لوگوں کو سفری سہولیات میں آسانی پیدا ہو اگر اسی طرح کا منصوبہ جلو سے ٹھوکر تک یا اس سے بھی آگے تک شروع کردیا جائے تو نہر کنارے رش بھی کم ہو جائیگا اور شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو جائیگا ۔