پاکستان

پاکستان دوسرا جدید ترین مواصلاتی سیٹلائٹ آج خلا میں میں بھیجے گا

پاکستان دوسرا جدید ترین مواصلاتی سیٹلائٹ آج خلا میں میں بھیجے گا

پاکستان اپنا دوسرا جدید ترین مواصلاتی سیٹلائٹ آج (30 مئی) کو خلا میں بھیجے گا۔سرکاری نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق، پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کی کامیاب لانچنگ کے بعد پاکستان کا جدید ترین مواصلاتی سیٹلائٹ پاکسات ایم ایم 1 آج چین کے تعاون سے خلا میں بھیجا جائے گا۔سپارکو کے مطابق، سیٹلائٹ Paksat MM1 کو چین کے Xichang سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے پندرہ سال کی مدت کے لیے لانچ کیا جائے گا۔ پانچ ٹن وزنی یہ سیٹلائٹ جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس ہے۔سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق سپارکو ایم ایم 1 سیٹلائٹ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔سپارکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی اور چینی سائنسدانوں اور انجینئرز کے باہمی اشتراک سے بنایا گیا سیٹلائٹ فائیو جی کوریج کے لیے معاون ثابت ہوگا، اس کا مقصد ملک کی کمیونیکیشن اور رابطے کی ضرورت کو پورا کرنا ہے۔سرکاری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ ٹیلی ایجوکیشن، ٹیلی میڈیسن، ای کامرس، ای گورننس اور آن لائن سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے