خاص خبریں

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، ایک لاکھ 24 ہزارکی حد عبور

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، ایک لاکھ 24 ہزارکی حد عبور

کراچی: سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 2200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار 346 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 383 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 22 ہزار 24 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا تھا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 9 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ڈالر 282.21 روپے سے بڑھ کر 282.30 روپے پر آگیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے