کھیل

پی ایس ایل کے لیے کرونا ایس او پیز تیار

پی ایس ایل کیلئے سخت کورونا ایس او پیز تیار

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کو کرونا کے وار سے بچانے کے لئے پی سی بی انتظامیہ نے بڑے فیصلے کئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی انتظامیہ نے پی ایس ایل کےلیےکرونا ایس او پیز تیار کرلیے ہیں، جمعرات اور جمعے کو سپلیمنٹری ڈرافٹ میں ہر ٹیم مزید 2،2کھلاڑی منتخب کرے گی، پی ایس ایل میں جنوبی افریقا کےکھلاڑی پورے ٹورنامنٹ کےلیےدستیاب ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 رکنی اسکواڈ میں سے میچ کےلیے12 فٹ کھلاڑیوں کی ضرورت ہوگی، اگر کسی اسکواڈ میں 8 کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر بھی میچ ہوسکے گا تاہم 9 کھلاڑی مثبت ہونے پر میچ کو منسوخ کردیا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی کرونا کا شکار ہوا تو اسے 10 دن کیلئے آئسولیٹ کردیا جائے گا، کورونا مثبت کھلاڑی کا متبادل سیکیورببل میں موجود کھلاڑیوں سےلیا جائےگا، اسی تناظر میں ہوٹل کے سیکیور ببل میں 25 سے 30 اضافی کھلاڑی رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو کرونا سے محفوظ رکھنے کے لئے کراچی اور لاہور کے درمیان چارٹرڈ فلائٹس میں ایک وقت میں 2ٹیمیں سفرکریں گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے