پاکستان

پاکستان میں سرمایہ کاری اور ترقی کیلئے اقدامات پر سعودی قیادت کے شکر گزا ر ہیں ، وزیراعظم

پاکستان میں سرمایہ کاری اور ترقی کیلئے اقدامات پر سعودی قیادت کے شکر گزا ر ہیں ، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور ترقی و خوشحالی کے لیے کیے گئے اقدامات پر پوری قوم سعودی قیادت کی شکر گزار ہے۔ پیش رفت کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس ہوا، وزیراعظم نے اجلاس کو اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ دورہ سعودی عرب کی بہترین تیاری کے لیے تمام متعلقہ وزراءاور افسران کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، سعودی قیادت نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی جو کہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور اس کی ترقی و خوشحالی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔وزیراعظم نے سعودی وفد کی بہترین مہمان نوازی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے سعودی وفد سے پاکستانی تاجروں کی ملاقاتیں نتیجہ خیز ثابت ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri